ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کاؤنٹنگ مراکز پر نظر آئی کورونا گائیڈلائن کی خلاف ورزی - بارہ بنکی کاؤنٹگ مراکز پر کورونا خلاف ورزی

بارہ بنکی کے 15 بلاکس میں 17131 عہدوں کے لئے 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ان تمام عہدوں کے لئے کل 21363 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان تمام امیدواروں کی قسمت کے فیصلے کے لئے ضلع کے الگ الگ 15 بلاکس میں ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔

بارہ بنکی : کاؤنٹنگ مراکز پر نظر آئی کورونا گائیڈلائن کی خلاف ورزی

author img

By

Published : May 2, 2021, 7:52 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سہ سطحی پنچایت انتخابات کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ضلع میں کل 15 مراکز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

کووڈ 19 کے دور میں ہورہے انتخابات میں تمام انتظامات کے باوجود سماجی فاصلے کا عمل مکمل ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے جس کی وجہ سے کووڈ 19 معاملے میں اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

بارہ بنکی : کاؤنٹنگ مراکز پر نظر آئی کورونا گائیڈلائن کی خلاف ورزی

واضح رہے کہ بارہ بنکی کے 15 بلاکس میں 17131 عہدوں کے لئے 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ان تمام عہدوں کے لئے کل 21363 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان تمام امیدواروں کی قسمت کے فیصلے کے لئے ضلع کے الگ الگ 15 بلاکس میں مراکز بنائے گئے ہیں۔ ان تمام مراکز پر صبح سے گہماگہمی جاری ہے۔

الیکشن کمکشن کی جانب سے کووڈ 19 کے پیش نظر تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایک امیدوار کے ساتھ ایک ایجنٹ کو اندر جانے کی اجازت ہے۔ ساتھ ہی ان کے کاؤنٹنگ مرکز پر پہنچنے سے قبل تھرمل اسکریننگ اور کووڈ 19 کا اینٹیجن ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے۔

ووٹ کاؤنٹنگ مراکز پر حفاظت کے بھی پختہ انتظامات کئے گئے ہیں لیکن سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ان تمام انتظامات کے باوجود سماجی فاصلے کا عمل تار تار ہوتا نظر آیا ہے۔ جگہ جگہ لوگوں کے ہجوم نظر آرہے ہیں اور سماجی فاصلے کے سوال پر تمام امیدواروں کے حامی اپنی اپنی ذمہ داریوں سے کنارہ کرتے نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.