ریاست اترپردیش کے شراوستی ضلع مجسٹریٹ کو گھر میں کورینٹائن کئے گئے لوگ گاؤں میں کھلے عام گھومتے ہوئے ملے، ڈی ایم اور سی ڈی او کے معائنے کے دوران پانچ افراد جو گھر میں کورنٹائن تھے، ان کے ذریعہ ہدایتوں پر صحیح طریقے سے عمل نہ کرنے کے جرم میں ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نوٹس جاری کی جارہی ہے، اس کے ساتھ ہی افسران نے گاؤں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے ممبروں کو بھی ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ یشور رستوگی اور چیف ترقیاتی آفیسر اونیس رائے ترقیاتی بلاک سرسیا کی گرام پنچایت شاہ پور بارگدوا اور ساہیا پور میں ہوم کورنٹائن کئے گئے 84 تارکین وطن کا حال چال جاننے کے لیے گاؤں پہنچے تو پتہ چلا کہ پانچ لوگوں کے ذریعہ ہوم کورینٹائن کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ نگرانی کمیٹیوں کے ممبران کی تجاویز پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ اس بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت کی کہ ہوم کورینٹائن پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے تمام پانچ تارکین وطن کو نوٹس جاری کی جائے۔
بشنا پور لوہاٹی گاؤں کے معائنہ کے بعد پتہ چلا کہ پردھان، سکریٹری اور مانیٹرنگ کمیٹی کے لوگوں کے پاس ہوم کورینٹائن کئے گئے لوگوں کی کوئی جانکاری اندراج نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی نگرانی کرنے والے لوگوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، ضلع مجسٹریٹ نے اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے گاؤں کے پردھان اور سکریٹری کو بھی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔