ETV Bharat / state

بہرائچ: جنگلی جانوروں کے حملے سے گاؤں والے پریشان - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے کترنیاگھاٹ جنگل سے قریب آبادی والے علاقوں میں آئے دن جنگلی جانوروں کا عوام کو سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے سبب اب تک کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جنگلی جانوروں کے حملے سے گاؤں والے پریشان

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 5:05 PM IST

بہرائچ کے کترنیاگھاٹ جنگل سے متصل سوجولی کی حدود میں واقع گاؤں ایودھیا پوروا میں گھر کے قریب اپنے دھان کے کھیت میں کام کر رہی ستانا بنت روشن خان پر اچانک ایک تیندوے نے حملہ کردیا، تبھی ستانا نے شور مچایا اور تیندوے سے خود کو بچانے کے لیے مقابلہ کرتی رہی۔

دیکھیں ویڈیو

تبھی ستانا کی آواز سن کر گاؤں کے لوگ لاٹھی ڈنڈے لے کر تیندوے کی جانب دوڑے اور ستانا کو تیندوے سے بچا لیا۔

تیندوے کے حملے میں ستانا کو کافی چوٹیں آئی ہیں، گاؤں والوں کے ڈر سے تیندوا بھاگا اور گاؤں کے شمشل کے گھر میں داخل ہو گیا جہاں لوگوں نے فوراً دروازہ بند کر کے اسے قید کر لیا اور محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی گئی۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اطلاع کے تقریباً دو گھنٹے بعد محکمہ جنگلات کے ملازمین موقع پر پہنچے، جس کے بعد ریسکیو آپریشن کر اسے پنجرے میں بند کیا گیا۔

وہیں دوسری جانب کترنیاگھاٹ جنگل علاقے کے ایک رہائشی کالونی میں ایک خونخوار تیندوا رات کے اندھیرے میں گھومتا ہوا دکھائی دیا، تھانہ سجولی کے انچارج داروغہ ہیمنت گور اپنے روزانہ کے روٹین کے تحت رات کو گشت پر تھے اور تقریباً دو بجے گرجا پوری کالونی سے گرز رہے تھے کہ اچانک کالونی کی سڑک پر ایک جونخوار تیندوا گھومتا ہوا نظر آیا جسے دیکھ داروغہ نے فوراً اسے اپنے موبائل کیمرے میں قید کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.