ETV Bharat / state

بجنور میں تبدیلی مذہب کا معاملہ سامنے آیا - etv bharat news

بجنور کے گاؤں ہرگن پور میں 17 جنوری کو ایک شخص نے اپنے گھر میں مشنری ستسنگ پروگرام کا اہتمام کرکے اپنا مذہب تبدیل کرلیا۔

بجنور میں تبدیلی مذہب کا معاملہ سامنے آیا

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 6:15 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے نیہٹھور تھانہ علاقہ کے گاؤں ہرگن پور میں ایک شخص کے گھر پر عیسائی مشنری ستسنگ پروگرام کے انعقاد کیا گیا۔ جس میں عیسائی مذہب کے لوگوں کی جانب سے گاؤں کے ایک شخص کو مذہب تبدیل کرانے کی بات سامنے آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گاؤں ہرگن پور میں 17 جنوری کو ایک شخص کے گھر میں مشنری ستسنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں گاؤں کے ایک شخص نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا۔

اس واقعے کے بعد گاؤں والوں نے مذہب تبدیل کرنے والے شخص کے خلاف پنچایت کرکے ہکا پانی بند کردیا۔ حالانکہ جب اس واقعے سے متعلق گاؤں والوں سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نے مذہب تبدیل کیا ہے۔ لیکن اس کے خلاف کسی طرح کی پنچایت یا ہکا پانی بند کا معاملہ محض افواہ ہے۔

وہیں اس معاملے کو لے کر جب نہٹور تھانہ کے انچارج سنجے شرما سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے اس معاملے کی جانکاری سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے، سچائی سامنے آنے پر کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.