معاملہ غازی پور کے نونہرا کا ہے۔ جہاں سسنڈی گاؤں میں لاک ڈاؤن کے دوران تیندوا پہنچ گیا۔ تیندوئے نے دو لوگوں کو زخمی بھی کر دیا۔ تیندوئے کی وجہ سے گاؤں میں کئی دنوں تک خوف تھا۔ آدم خور تیندوئے کو گاؤں والوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دنوں تیندوئے نے کئی گاؤں والوں کو زخمی کر دیا تھا۔ اسی دوران سسنڈی گاؤں کے رہنے والے مہیندر بھاردواج بھی تندوئے کے حملے سے زخمی ہو گئے تھے۔ علاقے میں تیندوئے کے ہونے کی خبر کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم پہنچی تھی۔
اتوار کے روز گاؤں والوں نے ندی کے قریب تیندوئے کو دیکھا۔ جس کے بعد بڑی تعداد میں گاؤں والے موقع پر پہنچے اور انہوں نے تیندوئے کو گھیر لیا۔ گاؤں والوں نے تیندوئے کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر ہلاک کر دیا۔