ETV Bharat / state

Lalitpur Crocodile Video للت پور، مگرمچھ کو فلمی انداز میں کندھے پر اٹھانے کا ویڈیو وائرل

اترپردیش کے للت پور میں واقع ایک گاؤں میں لوگوں نے ایک مگرمچھ کو پکڑ لیا۔ اس کے بعد ایک مقامی شخص نے مگرمچھ کے منہ کو رسی سے باندھا اور کندھے پر اٹھا کر اسے گاؤں سے دور نہر میں چھوڑنے نکل گیا۔ اس کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ UP Villager Carrying Crocodile on Shoulder

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 2:14 PM IST

مگرمچھ کو فلمی انداز میں کندھے پر اٹھانے کا ویڈیو وائرل

للت پور: کوتوالی علاقہ کے ایک گاؤں میں مگرمچھ کے دیکھے جانے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مگرمچھ کی اطلاع ملنے پر گاؤں والے جمع ہوگئے اور اس کے منہ کو رسی سے باندھ دیا۔ اس کے بعد ایک شخص نے اسے فلمی انداز میں کندھوں پر اٹھایا اور نہر کی طرف چل دیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ گاؤں والوں نے للت پور محکمہ جنگلات کی ٹیم کو معاملے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم بھی گاؤں پہنچ گئی۔

پورا معاملہ کوتوالی علاقے کے گاؤں آنورا کا ہے۔ یہاں گاؤں کے رہائشی آزاد سنگھ ٹھاکر کے تالاب سے مگرمچھ کے نکلنے کی خبر پر گاؤں والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کچھ ہی دیر میں مگرمچھ کو دیکھنے کے لیے گاؤں میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی للت پور محکمہ جنگلات کی ٹیم موقعے پر پہنچ گئی۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے راجواڑہ گاؤں کے رہنے والے سوہن رائکوار، سنجو رائکوار اور دیگر گاؤں والوں کی مدد سے مگر مچھ کو پکڑ لیا۔ ساتھ ہی مگرمچھ کے منہ کو رسی سے مضبوطی سے باندھ دیا گیا۔ اس کے بعد گاؤں کے سوہن اور سنجو نے فلمی انداز میں مگرمچھ کو اپنے کندھوں پر اٹھایا اور چل دیے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

محکمہ جنگلات کی ٹیم نے بتایا کہ گاؤں والے سوہن اور سنجو مگرمچھ کو اپنے کندھوں پر تالاب سے 300 میٹر دور کھڑی ایک پک اپ پر لے گئے۔ اس دوران مگرمچھ کا منہ بندھا ہوا تھا۔ اس کے بعد مگرمچھ کو پک اپ گاڑی کی مدد سے سجنم ڈیم لے جایا گیا جہاں مگرمچھ کے منہ سے رسی کو کھول کر محفوظ مقام پر چھوڑ دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.