مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے گاؤں جسوئی اور نگلہ کے طلبا اور طالبات نے ان گاؤں میں پرائیویٹ بسوں کے بند ہونے سے پریشان ہو کر ضلع کلکٹریٹ میں پہنچ کر سینکڑوں طلباء نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ بسیں جو بند ہوگئی ہیں انہیں جلد از جلد شروع کیا جائے۔
طلباء نے کہا کہ ہمارا گاؤں شہر سے تقریباً پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ہم سبھی طلبہ و طالبات شہر کے اسکول اور کالجس میں بسوں کے ذریعے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اب یہ پرائیویٹ بسیں بند ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اسکول اور کالج میں آنے جانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ان سبھی مطالبات کو لے کر آج ہم ضلع انتظامیہ سے گوہار لگانے کے ہم چاہتے ہیں کہ ضلع انتظامیہ ہمارے گاؤں کے لیے پرائیویٹ یا سرکاری بسوں کا بندوبست کریں جس سے کی ہمیں تعلیم حاصل کرنے کے لیے پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے اس سلسلے میں آج ہم نے آج ضلع انتظامیہ کو ایک میمورینڈم بھی دیا ہے