ETV Bharat / state

یوپی سے عازمین کی تعداد انتہائی کم، کیا گذشتہ بد انتظامی کا نتیجہ ہے؟ - زائد عازمین حج مبارک سفر پر جا سکتے ہیں

Haj Application In UP : حج کمیٹی اف انڈیا کے سرکلر کے مطابق 20 دسمبر سفر حج پر جانے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ ہے لیکن اترپردیش سے بہت ہی کم تعاد میں حج پر جانے کے لئے درخواست جمع کی گئی ہے جو تشوش کا باعث ہے ۔ اب تک کل 4683 عازمین نے سفر حج پر جانے کے لیے درخواست دی ہے جبکہ اس سے قبل 27 ہزار عازمین حج سفر حج پر گئے تھے۔

یوپی سے عازمین کی تعداد انتہائی کم ،کیا گذشتہ بد انتظامی کا نتیجہ ہے؟

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 5:53 PM IST

یوپی سے عازمین کی تعداد انتہائی کم ،کیا گذشتہ بد انتظامی کا نتیجہ ہے؟

لکھنو:اتر پردیش سے تقریبا 30 ہزار سے زائد عازمین حج مبارک سفر پر جا سکتے ہیں۔ اس کے لیے بڑی تعداد میں درخواست دیتے ہیں لیکن رواں برس یو پی سے بہت کم تعداد میں عازمین نے درخواست دی ہے اس کی کئی وجوہات بتائے جا رہی ہیں۔

عازمین حج کہ کم درخواست پر ماہرین کہتے ہیں کہ سفر حج کے اخراجات زیادہ ہیں، حکومت ہند اس کو کم کرنے پر توجہ نہیں دے رہی ہے ایک فرد پر تقریبا چار لاکھ تک خرچ اتے ہیں جس کی وجہ سے اب عازمین کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

دوسری اہم وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ گزشتہ برس بھارت سے بڑی تعداد میں عازمین حج سفر حج پر گئے تھے لیکن عازمین کو سعودی عرب میں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں حج کمیٹی اف انڈیا کی نامکمل تیاری اور کم سہولتوں کی وجہ سے عازمین کا اعتماد بھی شکستہ ہوا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے اتر پردیش کے اقلیتی امور کے وزیر مملکت دانش زاد انصاری سے بھی بات چیت کی انہوں نے اس سلسلے میں ویڈیو بیان جاری کرنے سے منع کیا تاہم انہوں نے یہ بتایا کہ یہ نمبرز انتہائی تشویش ناک ہیں انے والے کچھ دنوں میں ہم سرکلر جاری کر کے عوام سے اپیل کریں گے اور مذہبی علماء سے بھی کہیں گے کہ عوام کو سفر حج پر جانے کے لیے برانگیختہ کریں اور اپیل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:رام مندر کے افتتاح تک مسجد کی تعمیر کا آغاز کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن

وہیں حج کمیٹی اف انڈیا کی ادھوری تیاری ریاستی حج دفتروں میں دیکھنے کو ملی۔ حج کمیٹی اف انڈیا کے زیر انتظام متعلقہ ائی ٹی کمپنیز نے ابھی تک جو لاگ ان اور پاسورڈ جاری کیا ہے۔ اس سے نہ ہی ویریفکیشن کا کام مکمل ہو پا رہا ہے اور نہ ہی کور جنریٹ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے وقت میں عازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.