ETV Bharat / state

غازی آباد: رکشہ پلرز فاقہ کشی کے شکار

لاک ڈاؤن کی اس مشکل گھڑی میں ای ٹی وی بھارت نے ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں جاکر کچھ رکشہ پلرز سے بات چیت کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ اس مشکل گھڑی میں کس طرح زندگی گزار رہے ہیں۔

very difficult time for rickshaw puller due to lockdown in ghaziabad uttar pradesh
رکشہ چلانے والے فاقہ کشی کے شکار
author img

By

Published : May 9, 2020, 7:47 PM IST

Updated : May 9, 2020, 8:44 PM IST

کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن سے تمام قسم کے کام بند ہوچکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ رکشہ چلانے والوں کے بارے میں بات کی جائے تو لاک ڈاؤن میں بازار بند ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں جس کی وجہ سے رکشہ چلانے والوں کی روزی روٹی کا ذریعہ بھی بند ہوگیا ہے۔

رکشہ چلانے والے فاقہ کشی کے شکار

اسی کو لے کر ای ٹی وی بھارت نے ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے نویگ مارکیٹ چوراہے پر جاکر کچھ رکشہ چلانے والوں سے بات چیت کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ اس مشکل گھڑی میں کس طرح زندگی گزار رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن سے پہلے رکشہ چلانے والوں کو سواریاں مل جاتی تھیں لیکن لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد سواری ہی نہیں مل رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ کس طرح بھر رہے ہیں۔ اس گرمی کے موسم میں دن بھر وہ سواری کا انتظار کرتے ہیں، اگر دو چار سواری مل جاتی ہیں تو ان لوگوں کو سو، دو سو روپے کا انتظام ہو جاتا ہے۔ رکشہ چلانے والا جس کا نام سلیم ہے اس نے بتایا کہ وہ سڑک کے کنارے بیٹھ کر سواریوں کا انتظار کرتا ہے۔

very difficult time for rickshaw puller due to lockdown in ghaziabad uttar pradesh
رکشہ چلانے والے فاقہ کشی کے شکار

لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام ہوٹل بند کر دیئے گئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں، انہیں بسکٹ اور پانی پی کر سونا پڑتا ہے۔ تاہم، بعض اوقات کچھ سماجی تنظیمیں آکر کھانا تقسیم کرتی ہیں، تب جا کر ان لوگوں کا پیٹ بھرتا ہے۔ ضلع کے بیشتر رکشہ چلانے والے کرائے پر رکشہ چلاتے ہیں، ایسی صورتحال میں انھیں رکشہ کا کرایہ ادا کرنے میں بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ کا کرایہ نہیں نکل رہا ہے۔ تاہم، غازی آباد کی ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ضلع میں کسی بھی مزدور کو بھوکا نہ سونا پڑے۔ مختلف سماجی تنظیموں کے ذریعہ شہر میں مختلف مقامات پر پکا ہوا کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : May 9, 2020, 8:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.