ETV Bharat / state

Sanitization in Bareilly: بریلی میں سینی ٹائزیشن کےلیے گاڑیاں روانہ

نوڈل آفیسر نونیت سہگل نے سینیٹائزیشن کے لیے گاڑیوں کو روانہ Vehicles Flagged off for Sanitation in Bareilly کرنے کے بعد بدایوں روڈ پر چوباری میں بنائے گئے ہائیڈرو پونک فارمنگ پلانٹ کا جائزہ لیا۔

بریلی میں سینی ٹائزیشن کےلیے گاڑیاں روانہ

author img

By

Published : Jan 20, 2022, 7:40 PM IST

بریلی میں نوڈل آفیسر نونیت سہگل نے سینی ٹائزیشن کے لیے 10 گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ Vehicles Flagged off for Sanitation کیا۔ شام کو فاگنگ گاڑیاں بھی روانہ کی گئیں۔ ان گاڑیوں کو میونسپل کارپوریشن کی خصوصی مہم Special Campaign of Municipal Corporation میں استعمال کیا جائے گا۔ میونسپل کمشنر کو متاثرہ علاقوں سے دیگر مقامات پر بھی سپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوڈل آفیسر نونیت سہگل نے بدایوں روڈ پر چوباری میں بنائے گئے ہائیڈرو پونک فارمنگ پلانٹ کو دیکھا۔ ”سہج بھارت ہائیڈرو فارمنگ“ کا دورہ کیا۔ اس پلانٹ پر پلاسٹک کے پائپوں کی مدد سے اسٹرا بیری تیار کی جارہی ہے۔انھوں نے فارم کی تعریف کی۔نونیت سہگل نے پولیس، انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی صحت یونٹ کے افسران کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ سہگل کو شہر کے انسپیکشن کے دوران خصوصی چوراہوں پر ”پبلک اڈریس سسٹم“ پی اے ایس بند ملا۔ سہگل نے کہا کہ کورونا بڑھ رہا ہے۔ ہمیں پی اے ایس کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کرتے رہنا ہے۔ شہر اور دیہی علاقوں میں صفائی مہم اور سینی ٹائزیشن کرانے کے لیے بھی ہدایت کی۔

سہگل گزشتہ 12 جنوری سے چار روزہ دورے پر بریلی میں ہیں۔ ایک دن پہلے نونیت انھوں نے ہریلا گاؤں کا جائزہ لیا تھا۔ لوگوں نے راشن ملنے کی شکایت کی تھی۔ کوٹےدار نے یہ کہہ کر سرکاری مشینری کے کام پر سوال اٹھائے تھے کہ گودام سے ہی راشن کم مل رہا ہے۔ راشن تقسیم کرنے والے خواتین گروپ کی ایک رکن نے گودام سے ہی 4 کلو راشن ملنے کی بات کہی تھی۔

غریبوں کے راشن میں چوری کی آنچ میں سرکاری مشینری بھی ملوث ہونے کے امکان نظر آ رہے ہیں۔ فرید پور کے ہریلا گاؤں کے لوگوں نے نوڈل افسر نونیت سہگل سے 5 کلو مفت راشن کے بجائے 4 کلو گرام تقسیم کرنے کی شکایت کی تھی۔ سہگل نے اس معاملے کی تفتیش سی ڈی او کے سپرد کی ہے۔

سہگل نے قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔چار دن کے بریلی دورے پر جمعہ کو سہگل نے کارروائی کا آغاز کیا۔ سی ڈی او سے کہا ہے کہ تحقیقات میں قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ غریبوں کو معیار کے مطابق پانچ کلو راشن تقسیم کرانے کو بھی کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.