ETV Bharat / state

Vehicles Collided Due To Fog علیگڑھ میں دھند کے سبب گاڑیاں ٹکرائی، دو کی موت - ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ

ضلع علیگڑھ میں واقع اکرآباد میں نیشنل ہائی وے نمبر 91 کے علاقے میں دھند کے سبب اچانک یکے بعد دیگر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے جبکہ دو کی موت ہو گئی۔ Vehicles Collided Due To Fog

دھند کے سبب گاڑیاں ٹکرائی، دو کی موت
دھند کے سبب گاڑیاں ٹکرائی، دو کی موت
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 2:50 PM IST

علیگڑھ :ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے اکرآباد علاقے میں نیشنل ہائی وے نمبر 91 پر آج دھند کے سبب ایک کے بعد ایک درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی جس میں اطلاع کے مطابق پولیس کی پٹرولنگ وین، آٹو، روڈ ویز بس، اسکوٹی شامل ہیں۔ بڑی تعداد میں زخمی افراد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا اور دو افراد کی موت بھی ہو گئی۔ Vehicles Collided Due to fog Two Died In Aligarh In Uttar Pradesh

دو پہیہ گاڑیوں سے لے کر روڈ ویز بس، کینٹر، کار اور پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے سڑک کے بیچوں بیچ افراتفری مچ گئی۔ موقع پر موجود علاقے کے لوگ جمع ہو گئے اور زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا۔ حادثے کے بعد بری طرح تباہ ہونے والی کار سمیت دیگر گاڑیوں میں سوار لوگوں میں سے دو افراد کی موت ہو گئی۔

اطلاع کے مطابق نیشنل ہائی وے پر 5 کلومیٹر کے دائرے میں مختلف مقامات پر کئی گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ درجنوں زخمیوں کو مختلف مقامات پر داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ علی گڑھ کے اکراباد تھانہ علاقے کے این ایچ نمبر 91 کا ہے۔

مقامی راہگیروں اور زخمیوں کے جاننے والوں نے بتایا کہ دھند میں گاڑی چلاتے ہوئے کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔ کینٹر کی گاڑی سے آمنے سامنے کی ٹکر ہوئی جس کے بعد انووا کار اس سے ٹکرا گئی۔ انووا کار میں سوار افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

روڈ ویز کی بس بھی اسی وجہ سے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ لوگوں نے بتایا کہ حادثے کے ایک گھنٹے بعد تک کوئی ایمبولینس مریضوں کو اسپتال لے جانے کے لیے نہیں آ سکی اور ناہی پولیس موقع پر پہنچی۔ تمام زخمیوں کو پرائیویٹ آٹو ڈرائیوروں اور گاڑیوں کی مدد سے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Noida Road Accident سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

پورے معملے کی اطلاع دیتے ہوئے ڈی ایس پی (برلا) ابھے پرتاپ پانڈے نے بتایا کہ تھانہ اکرآباد کے علاقے میں ایکسیڈنٹ ہوئے جس میں دو افراد کی موت ہوگئی اور تقریبا دس گاڑیاں بری طرح ایکسیڈنٹ میں برباد ہوگئ جن کو ہائی وے سے ہٹا کر سائڈ کروا دیا گیا ہے۔Vehicles Collided Due to fog Two Died In Aligarh In Uttar Pradesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.