ETV Bharat / state

وارانسی: اسٹیڈیم، سبزی منڈی میں تبدیل

ریاست اترپردیش کے ضلع وارنسی میں واقع اولمپیئن وویک سنگھ منی اسٹیڈیم میں ان دنوں سبزی فروخت کی جا رہی ہیں۔

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 7:54 PM IST

وارنسی:اسٹیڈیم سبزی منڈی میں تبدیل
وارنسی:اسٹیڈیم سبزی منڈی میں تبدیل

اسٹیڈیم کو سبزی منڈی میں تبدیل کئے جانے پر کھلاڑیوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اس طرف توجہ نہیں دی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری تھا۔ لاک ڈاؤن کے بعد ان لاک 1.0 کا عمل کچھ شرائط و ضوابط کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔

سبزی منڈی لگانے کی وجہ سے شیو پور اور لال پور کے وویک سنگھ اولمپیئن منی اسٹیڈیم کی حالت خستہ حال ہوگئی ہے۔

اس سے قبل اس اسٹیڈیم میں بچے مختلف کھیل کے لیے مشق کرتے تھے مگر اب اسٹیڈیم کو سبزی منڈی میں بدل دیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم کے بہت سے کھلاڑیوں نے ملک کے لئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس لیے کھلاڑیوں نے سبزی منڈی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور سبزی منڈی کو اسٹیڈیم سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ انھوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ اور حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.