آج سماج وادی پارٹی کے دفتر میں ویر سنگھ یادو نے پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی۔
اس موقع پر پارٹی کارکنان نے گلپوشی کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔
ویر سنگھ یادو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ضلع پنچایت انتخاب کے لیے وہ پارٹی کو مضبوط کریں گے۔
اس کے علاوہ گاؤں گاؤں جاکر نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سماجوادی پارٹی کی جانب پنچایتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔