بریلی ڈویژن کے پڑوسی کے ضلع پیلی بھیت پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کے ٹویٹر ہینڈل سے جاری ایک ٹویٹ پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جس میں ڈیڑھ سال میں 10 لاکھ بے روزگاروں کے لیئے ملازمت دیئے جانے کی بات کی گئی ہے۔ ورون گاندھی پچھلے کئی مہینے سے بے روزگار نوجوانوں کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں اور ٹوئٹ کر کے مسلسل حکومت سے نوجوانوں پر زیادہ توجہ دینے کی بات کہتے رہے ہیں Member of Parliament Varun Gandhi from Pilibhit Parliamentary constituency۔
مزید پڑھیں:
- Varun Gandhi Targeted BJP: ورون گاندھی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر تنقید کی
- Varun Gandhi Tweet On Law and Order: 'مضبوط قانونی نظام وہ ہے، جہاں کمزور سے کمزور شہری کو انصاف مل سکے'
گزشتہ تین برسوں میں ایسا کم دیکھنے کو ملا ہے کہ ورون گاندھی نے وزیر اعظم کے کسی ٹویٹ پر شکریہ ادا کیا ہو۔ ورون گاندھی وقتاً فوقتاً اپنی حکومت کے خلاف ٹویٹ کرتے رہے ہیں۔ اپنے تنقیدی ٹویٹ کے حوالے سے ورون گاندھی اکثر کہتے ہیں کہ وہ حکومت ہند کے مخالف نہیں ہیں، بلکہ نوجوانوں کے حق میں حکومت کو مشورہ دینے کا کام کرتے ہیں۔