نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں تشدد کے حوالے سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھا ہے اور مرکزی تفتیشی بیورو سے اس سانحہ کی تفتیش اور متاثرین کے خاندانوں کے لیے ایک کروڑ روپے کے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔
پیر کے روز ورون گاندھی نے تشدد میں مارے گئے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں شہید قرار دیا۔
انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط ٹویٹ کرتے ہوئے ورون گاندھی نے کہا ’’لکھیم پور کھیری کے دل دہلا دینے والے واقعہ میں شہید ہونے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے میں سخت کارروائی کریں‘‘۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا ’’لکھیم پور کھیری میں احتجاج کرنے والے کسانوں کو کچلنے کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔ اس واقعہ سے ایک دن پہلے ملک نے عدم تشدد کے پجاری مہاتما گاندھی کی سالگرہ منائی ہے۔ یہ واقعہ جس میں ان داتاؤں کو قتل کیا گیا ناقابل معافی ہے‘‘۔
یو این آئی