ETV Bharat / state

رمضان المبارک میں چندن شہید بابا کا مزار خاص ہوتا ہے - رمضان المبارک کے معمولات بھی شدید متاثر

لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں تجارتی شعبہ اور عام زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں رمضان المبارک کے معمولات بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔

رمضان المبارک میں چندن شہید بابا کا مزار خاص ہوتا ہے

author img

By

Published : May 12, 2020, 10:18 PM IST

بنارس کے راج گھاٹ علاقے میں واقع چندن شہید بابا کا مزار رمضان المبارک میں بنارس و اطراف کے عوام کے لیے توجہ کا مرکز ہوا کرتا تھا۔

رمضان المبارک میں چندن شہید بابا کا مزار خاص ہوتا ہے
مقامی لوگوں کے مطابق شہید بابا کے مزار پر بنارس کی عوام خصوصی طور پر افطار کے لئے آتی تھی اور اپنی منت لے کر کے شہید بابا کے آستانے پر آتی تھی۔ اس دوران عوام کا ایک جم غفیر ہوتا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزار انتظامیہ نے سختی سے عوام کو منع کیا ہے کہ مزار پر نہ آئیں۔ راج گھاٹ علاقے میں واقع شہید بابا کا مزار نہ صرف مرد کے لیے یے توجہ کا مرکز ہوتا ہے بلکہ خواتین، بچے، ہندو، مسلمان سبھی اپنی خراج عقیدت پیش کرنے شہید بابا کے آستانے پر پہنچتے ہیں۔ افطار کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام کرتے تھے لیکن رواں برس پورا آستانہ ویرانوں میں تبدیل ہے فقط چند ہی افراد مسجد میں افطار کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.