محمد جنید گذشتہ 14 برسوں سے برادران وطن کی شادیوں میں استعمال ہونے والی اور مندروں میں پوجا کے وقت استعمال ہونے والی دھوتی بنا رہے ہیں.
محمد جنید نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھوتی بہار، بنگال، جھارکھنڈ اور اتر پردیش میں مندر میں پوجا اور دیگر مذہبی رسومات ادا کرنے کے وقت استعمال کی جاتی ہے. انہوں نے بتایا کہ اس کام میں کوئی خاص منافع نہیں ہے لیکن اس کام سے ہندو - مسلم بھائی چارہ اور اتحاد کا پیغام جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ گھر کا ہر فرد اس میں شریک ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرمی کے ایام میں یہ دھوتی زیادہ استعمال کی جاتی ہے خاص کر شادی کے موقع پر۔ مگر رواں برس لاک ڈاؤن کے سبب شادیاں منسوخ ہوگئی ہیں ۔اور یہی وجہ ہے کہ اب زیادہ مقدار میں یہ دھوتی جمع ہوگئی ہے.