ETV Bharat / state

Gyanvapi mosque case: گیان واپی مسجد توڑنے کی نہیں، مستقل پوجا کی اجازت طلب کی ہے، ہندو فریق - اترپردیش نیوز

اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے میں شرنگار گوری استھل کی مستقل پوجا پاٹ کے مطالبے والی عرضی پر ضلع جج کی عدالت میں بدھ کو لگاتار دوسرے دن دونوں فریق نے اپنی دلیلیں پیش کیں۔ gyanvapi mosque shringar gauri case hearing in varanasi

گیان واپی معاملہ
گیان واپی معاملہ
author img

By

Published : Jul 13, 2022, 9:55 PM IST

وارانسی: ہندو فریق کے وکیل نے کہا کہ عرضی گذار نے مسجد کو توڑنے کی نہیں بلکہ شرنگار گوری استھل اور وضوخانے میں ملے مبینہ 'شیولنگ' سمیت دیگر مورتیوں کی مستقل پوجا کرنے کی اجازت دینے کی عدالت سے استدعا کی ہے۔ معاملے میں جرح جاری ہے اور جمعرات کو بھی دونوں فریق بحث کریں گے۔ ضلع جج ڈاکٹر اجے کرشن وشویش کی عدالت میں مسلم فریق اور ہندو فریق کے وکیلوں نے اپنی دلیلیں پیش کیں۔ ضلع عدالت میں سرکاری وکیل رانا سنجیو سنگھ نے سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عدالت نے جمعرات کو بھی شنوائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

آج کی سماعت کے دوران مسلم فریق کے وکیل ابھے ناتھ یادو نے آئین کے آرٹیکل 25 کو بنیاد بناتے ہوئے دلیل دی کہ یہ معاملہ نچلی عدالت میں سماعت کے قابل نہیں ہے، لہذا عرضی کو خارج کر دیا جائے۔ ہندو فریق کے وکیل ہری شنکر جین نے کہا کہ ہندو قانون میں مرئی اورغیر مرئی دیو مورتیوں اور ان کی تقدیس کے بارے میں واضح قانون موجود ہے۔ انہوں نے اپنی دلیل کی حمایت میں 1977 کے' نیائے مورتی راماسوامی معاملے آئے فیصلہ کا بھی حوالہ دیا۔ جین نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے تمام ایسے فیصلوں کا ذکر کیا جن میں عبادت گاہوں سے متعلق 1991 کے قانون کو درکنار کرتے ہوئے فیصلے صادر کیے گئے۔

ہندوفریق کے ایک دیگر وکیل مدن موہن یادو نے سناتن وصولوں کے حوالے سے کہا کہ گیان واپی مسجد احاطے کے وضو خانے میں ملا شیولنگ اپنی جگہ پر قائم ہے۔ اس لیے اس کی دوبارہ تقدیس کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے مختلف شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا کہ مندر کو توڑ کر اس کے مقام پر مسجد بنائی گئی تھی۔ یادو نے کہا کہ ہندو فریق نے عدالت میں صرف شرنگار ستھل کی مستقل پوجا کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ یادو نے واضح کیا کہ عرضی گذار نے مسجد کو توڑنے کی نہیں بلکہ شرنگار گوری اور وضو خانے میں واقع شیولنگ اور دیگر مورتیوں کی مستقل پوجا کی اجازت طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

gyanvapi mosque case : گیان واپی معاملہ میں مسلم فریق کے دلائل مکمل، مزید سماعت کل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.