ETV Bharat / state

وارانسی، گنگا اور مودی! - گنگا

شہر وارانسی اور گنگا ندی، ہندوؤں کے لیے عقیدت کا مرکز ہے۔ برادران وطن میں دونوں ہی بے انتہا اہمیت کی حامل ہیں۔ خاص طور سے گنگا ندی کی صفائی، ہر دور میں سیاسی موضوع رہی ہے۔

varanasi
author img

By

Published : Apr 26, 2019, 12:01 AM IST

Updated : Apr 26, 2019, 12:20 AM IST

سنہ 2014 میں وزیراعظم نریندر مودی نے باشندگان شہر سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس شہر کو جاپان کے شہر کیوٹو کی طرز پر ڈیولپ کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوپایا، اب ایک بار پھر وزیراعظم اپنے پارلیمانی حلقے سے انتخابی میدان میں ہیں۔

وارانسی، گنگا اور مودی!

وارانسی پارلیمانی حلقے سے اس وقت وزیراعظم نریندر مودی رکن پارلیمان ہیں اور دوبارہ یہاں سے انتخابات لڑنے سے پہلے انہوں نے روڈ شو کیا۔

ان دنوں مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے مختلف میٹنگ میں وزیراعظم مودی پر نکتہ چینی کر رہے ہیں اور ان کے سوال میں گنگا ندی کی صفائی کا معاملہ بھی شامل ہے۔

اس سلسلے میں ایک طرف جہاں ملاحوں اور سادھوؤں نے نریندر مودی کے کاموں کی ستائش کی اور گنگا ندی کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تو دوسری طرف مقامی لوگوں نے گنگا ندی کی صفائی کو محض ایک دکھاوا قرار دیا اور یہ دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کی آمد کے پیش نظر گنگا ندی کو صاف کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی 26 اپریل کو وارانسی سے دوسری بار پرچہ نامزدگی داخل کریں گے اور اس موقع پر پارٹی کے کئی اعلیٰ رہنما ان کے ساتھ ہوں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Apr 26, 2019, 12:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.