ETV Bharat / state

Vaniya Shaikh Suicide Case وانیہ شیخ خودکشی معاملہ، اہلخانہ کا پولیس پر کیس کمزور کرنے کا الزام - up crime news

میرٹھ میں بی ڈی ایس کی طالبہ وانیہ شیخ کے خود کشی معاملے میں پولیس کی تھیوری سے ناراض وانیہ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس کیس کو کمزور کررہی ہے۔ Vaniya Shaikh suicide case

پولیس پر کیس کمزور کرنے کا الزام
پولیس پر کیس کمزور کرنے کا الزام
author img

By

Published : Oct 30, 2022, 7:44 PM IST

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے میرٹھ شہر کی سبھارتی یونیورسٹی میڈیکل کالج میں بی ڈی ایس سیکنڈ ایئر کی طالبہ وانیہ شیخ کی خودکشی کے معاملے میں پولیس کی شروعاتی تحقیقات نے اس معاملے کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ وہیں پولیس کی اس تھیوری سے وانیہ کے اہل خانہ اور سماجی تنظیم کے لوگ اختلاف کا اظہار کر رہے ہیں۔ مقدمے کی ابتدائی تفتیش کے بعد ایک طرف جہاں پولیس اس واقعے کی وجہ طالب علم اور طالبہ کے درمیان خراب تعلقات اور غلط فہمی بتا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ملزم سدھانت نے وانیہ کے ساتھ مارپیٹ کو انجام دیا تھا۔ کالج میں ہی دوسرے ہم جماعت سدھانت کی اس حرکت سے صدمے اور غصے میں آکر وانیہ نے کالج لائبریری کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس کا یہ دعویٰ وانیا اور ملزم طالب علم سدھانت کے سوشل میڈیا چیٹ پیغامات اور ہم جماعتوں سے لی گئی معلومات پر مبنی ہے۔ ماضی کے واقعات کی کڑیوں کو جوڑتے ہوئے پولیس کچھ اس خودکشی کی وجہ اس طرح بیان کر رہی ہے۔

وانیہ شیخ خودکشی معاملہ

پولیس کی یہ تھیوری وانیہ شیخ کی خودکشی کی وجہ ہے لیکن وانیہ شیخ کی مار پیٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد معاملہ اتنا سادہ نظر نہیں آتا جتنا بتایا جا رہا ہے۔ کالج کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی اس خصوصی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ملزم طالب علم سدھانت، جو باہر ایک کار میں سوار تھا، اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ لائبریری کی عمارت کے قریب ایک جگہ رکتا ہے اور پھر وانیہ کو بلاکر اور اسے چانٹا مارتا ہے ،چانٹا مارنے سے لیکر خودکشی کیے جانے تک کا پورا واقعہ پیش کیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد وانیہ کے والد ملزم طلباء کے علاوہ سدھانت اور سدھانت کے ساتھ کار میں موجود لوگوں پر بھی شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے۔ Vaniya Shaikh suicide case

وانیہ کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس طالب علموں کے باہمی رشتے کے ارد گرد خودکشی کی کہانی بنا کر کیس کو کمزور کرکے پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کیس کو محض عام خودکشی کا کیس قرار دے دیا گیا ہے، جب کہ واقعہ سے منسلک سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد اب پولیس اس معاملے کو سامنے لے آئی ہے۔ جس کے بعد ملزم طالب علم کے علاوہ اس کے ساتھیوں اور کالج انتظامیہ پر بھی سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔Vaniya Shaikh suicide case

وانیہ شیخ خود کشی معاملے میں پولیس کی تھیوری کس سمت جاتی ہے یہ تو وقت بتائے گا۔لیکن اس پورے معاملے میں یونیورسٹی انتظامیہ کی بھی بڑی خامی نظر آتی ہے پولیس کو اس طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وانیہ کو صحیح معنوں میں انصاف مل سکے۔۔Vaniya Shaikh suicide case

یہ بھی پڑھیں : Vaniya Shaikh suicide case وانیا شیخ خودکشی معاملہ، اہلخانہ کا وزیراعلی و وزیراعظم سے انصاف دلوانے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.