ETV Bharat / state

نوئیڈا میں والمیکی چیتنا یاترا کا انعقاد

اترپردیش میں نوئیڈا کے سیکٹر 122 میں سماج وادی پارٹی کے سابق وزراء کی قیادت میں والمیکی چیتنا یاترا اور والمیکی چوپال کا اہتمام کیا گیا۔ پرتھلا گاؤں میں منعقدہ پروگرام میں سابق وزرا پربھو دیال والمیکی اور جگل کشور والمیکی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پروگرام کی صدارت دیہی ضلعی صدر مہندر یادو نے کی۔

نوئیڈا میں والمیکی چیتنا یاترا کا انعقاد
نوئیڈا میں والمیکی چیتنا یاترا کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 27, 2021, 5:11 PM IST

نوئیڈا کے تمام گاؤں سے والمیکی سماج کے لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر پربھو دیال والمیکی نے والمیکی سماج سے آئندہ انتخابات میں اکھلیش یادو کو ووٹ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج کی عزت صرف سماج وادی پارٹی میں محفوظ ہے، ایس پی نے ہمیشہ والمیکی سماج کی ترقی کے لیے کام کیا جبکہ بی جے پی حکومت میں والمیکی کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا گیا۔

نوئیڈا میں والمیکی چیتنا یاترا کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ہاتھرس میں والمیکی سماج کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا جبکہ اس معاملہ میں انتظامیہ کا رویہ انتہائی تکلیف دہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بیٹی کو آج تک انصاف نہیں ملا ہے۔

جگل کشور والمیکی نے کہا کہ اترپردیش کے عوام نے بی جے پی حکومت کو گرانے کا ذہن بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگرہ میں والمیکی سماج کے ایک نوجوان کو چوری کا جھوٹا الزام لگاتے ہوئے تھانے میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔ اس حکومت میں والمیکی سماج پر سب سے زیادہ ظلم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی کی حکومت بنانے میں والمیکی سماج اہم رول ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی حکومت میں والمیکی سماج کا استحصال: سابق وزیر

اس موقع پر ضلع صدر مہیندر یادو، ضلع جنرل سکریٹری و ترجمان راگھویندر دوبے، نائب صدر مکیش پردھان، سابق میٹروپولیٹن صدر سوبے یادو، نتن والمیکی، تیتو یادو، رویندر پٹواڑی، دھرمیندر والمیکی، اسمبلی اسپیکر دیویندر گرجر، ارجن پرجاپتی، ستے نیتا جی، ستپال نگر ، اتول شرما ایڈووکیٹ ، محمد نوشاد، وریندر والمیکی ، ببلو پراچہ ، ستپال پہلوان، پرنس یادو، رام نواس، امر شرما، اچے میان اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.