ETV Bharat / state

نوئیڈا میں ویکسین کی قلت، سلاٹ بکنگ کے باوجود لوگ ٹیکے سے محروم

نوئیڈا میں جہاں ایک طرف محکمہ صحت کی جانب سے ویکشینیشن مہم کی کامیابی کا دعویٰ کیا جارہا ہے تو وہیں، زمینی حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

نوئیڈا میں ویکسین کی قلت، سلاٹ بکنگ کے باوجود لوگ ٹیکے سے محروم
نوئیڈا میں ویکسین کی قلت، سلاٹ بکنگ کے باوجود لوگ ٹیکے سے محروم
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 3:56 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا میں سینکڑوں لوگ سلاٹ بکنگ کے بعد ویکسینیشن مراکز پہنچ رہے ہیں، تاہم ویکسین کی قلت کی وجہ سے انہیں بغیر ٹیکہ لیے گھر واپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔

نوئیڈا میں ویکسین کی قلت، سلاٹ بکنگ کے باوجود لوگ ٹیکے سے محروم

نوئیڈا میں سلاٹ بکنگ کے بعد بھی تقریباً 30 فیصد لوگوں کو ویکسین نہیں مل رہی ہے۔ اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ویکسین کی بڑی مقدار میں قلت ہے۔ ضلع میں متعدد سرکاری مراکز جن میں ڈسٹرکٹ ہسپتال، بسرخ سی ایچ سی، بھنگیل سی ایچ سی، دادری، جیور شامل ہیں میں لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ ہر روز سینکڑوں افراد ان مراکز پر پہنچ رہے ہیں تاہم بدانتظامی کی وجہ سے سلاٹ بکنگ کے باوجود لوگوں کو ویکسین نہیں مل رہی ہے۔

مراکز پر ویکسین نہ ملنے کے بعد متعدد لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ لوگوں نے بتایا کہ انہیں بلاٹ بکنگ کے باوجود ویکسین نہیں لگائی گئی۔ عام لوگوں نے ویکسین کی قلت پر حکومت سے احتجاج کیا۔ وہیں اس سلسلہ میں سی ایم ایس رینو اگروال نے بتایا کہ ضلع ہسپتال سمیت دیگر کئی مراکز پر ویکسین دی جارہی ہے اور سلاٹ بکنگ کےلیے کاونٹرز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو آسانی ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا کے سی ایم او دیپک اوہری کا تبادلہ

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران وبا پر مناسب انداز میں قابو پانے میں ناکامی کا سی ایم او ڈاکٹر دیپک اوہری پر الزام عائد کیا جارہا ہے۔ ان کا گوتم بدھ نگر سے تبادلہ کردیا گیا جبکہ ان کی جگہ میرٹھ کے ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما کو ضلع میں محکمہ صحت کی کمان سونپی گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہو گا کہ نئے سی ایم او ضلع میں پھیلی بدانتظامی پر کس طرح قابو پانے میں کامیاب رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.