ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں محکمہ مویشی پروری کی جانب سے دو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ پہلی مہم قومی مویشی روگ تحفظ کے تحت مویشیوں کا ٹیکہ کاری کرنے کی ہے۔ اس کے تحت تمام مویشیوں کو کھرپکا منہ پکا روگ کا ٹیکا لگایا جائے گا۔
دوسری اسکیم قومی گوکل اسکیم کے تحت قومی سطحی آرٹیفیشیل طریقے سے گائے اور بھینس کا حمل کرایا جائے گا۔
قومی مویشی روگ کنٹرول پروگرام کے تحت تمام بلاک کے لیے ایک ایک موبائل وین کو رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
یہ پروگرام 31 مئی سنہ 2021 تک چلے گا۔ اس میں ضلع کے 8 لاکھ مویشیوں کو کھرپکا منہ پکا روگ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
اس میں ٹیکہ کاری کے لیے فی جانور تین روپے اور اسسٹنٹ ویکسنیٹر کو 2.50 روپے فی مویشی دیے جائیں گے۔
دوسری اسکیم گوکل مشن کے تحت قومی سطحی آرٹیفیشیل امپریگنیشن کی ہے جس میں گائے اور بھینس کو آرٹیفیشیل حمل کرایا جائے گا۔ اس کے تحت ملازم کو فی امپریگنیشن کے لیے 50 روپے اور بچہ ہونے ہر 100 روپے انسینٹو کے طور پر دیے جائیں گے۔