ETV Bharat / state

نوئیڈا: ویکسینیشن کا عمل افراتفری کا شکار - ای ٹی وی بھارت اردو

نوئیڈا کے سیکٹر-44 چھلیرا پرائمری سکول نمبر-2 کو ویکسینیشن سنٹر بنایا گیا۔ صبح سے ہی ویکسینیشن کے لیے لمبی قطاریں لگ گئیں لیکن رجسٹریشن کرنے والا کمپیوٹر ملازم وقت پر نہیں پہنچا۔ انتظار کرتے کرتے لوگوں کی قوت برداشت جواب دے گئی اور لوگوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ اس کے بعد سینٹر پر پولیس کو بلا کر حالات کو قابو میں کیا گیا۔

vaccination drive went horribly wrong in noida
ویکسینیشن کا عمل افراتفری کا شکار
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 7:01 AM IST

اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ویکسینیشن کا عمل مسلسل افرا تفری کا شکار ہے۔ عوام کی آسانی کے لیے مختلف پی ایچ سی اور دیگر مقامات پر ویکسینیشن سینٹر بنائے گئے ہیں، لیکن بد نظمی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے ویکسینیشن کے لیے آنے والے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ویکسینیشن کا عمل افراتفری کا شکار

نوئیڈا کے سیکٹر-44 چھلیرا پرائمری سکول نمبر-2 کو ویکسینیشن سنٹر بنایا گیا۔ صبح سے ہی ویکسینیشن کے لیے لمبی قطاریں لگ گئیں لیکن رجسٹریشن کرنے والا کمپیوٹر ملازم وقت پر نہیں پہنچا۔ انتظار کرتے کرتے لوگوں کی قوت برداشت جواب دے گئی اور لوگوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ اس کے بعد سینٹر پر پولیس کو بلا کر حالات کو قابو میں کیا گیا۔

وہیں، سیکٹر-45 صدر پور کالونی، گلی نمبر-5 میں لوگوں کا ہجوم سماجی دوری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویکسین لینے کے لیے جمع ہوا۔ لوگوں کے درمیان ایک دوسرے سے کوئی فاصلہ نہیں رہا۔ نہ کوئی سمجھانے والا اور نہ کوئی کاروائی اور موقع سے انتظامیہ غائب۔

مزید پڑھیں:

ویکسین کی تعداد بھی محدود تھی لیکن ویکس لگانے والوں کی تعداد ہزاروں تھی۔ نہ ہی طبی عملہ نظر آیا اور نہ ہی پولیس کا بندوبست تھا جو لوگوں کو قابو میں کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.