ETV Bharat / state

رامپور: مدرسوں میں بھی ویکسینیشن کیمپ، لوگوں میں دکھائی دیا جوش و خروش

رامپور کا نامور مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم میں آج ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں 18 برس سے زائد عمر والے مدرسہ کے طلبہ، اساتذہ اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں کورونا سے بچنے کے لیے ٹیکہ لگوایا۔

مدرسوں میں بھی ویکسینیشن کیمپ، لوگوں میں دکھائی دیا جوش و خروش

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 4:12 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں واقع مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں بڑی تعداد میں مدرسہ کے طلبہ، اساتذہ اور مقامی لوگوں نے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے کووڈ ویکسین لگوائی۔ اس موقع پر اقلیتی بہبود کے افسر محمد خالد بھی موجود رہے۔

کورونا کی دوسری لہر کے بعد کووڈ 19 کی ٹیکہ کاری کی مہم تیز ہوتی جا رہی ہے۔ رامپور کا نامور مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم میں آج ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں 18 برس سے زائد عمر والے مدرسہ کے طلبہ، اساتذہ اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں کورونا سے بچنے کے لئے ٹیکہ کاری کروائی ۔

مدرسوں میں بھی ویکسینیشن کیمپ، لوگوں میں دکھائی دیا جوش و خروش

اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم مولانا اسلم جاوید قاسمی نے کہا کہ تمام لوگ جو 18 برس سے زائد کے ہوگئے ہیں وہ کورونا سے خود کو اور دیگر لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

مزید پڑھیں:رامپور: 'سیاسی مفاد کے لیے عمر گوتم اورمولانا جہانگیرعالم قاسمی کی گرفتاری ہوئی'

محکمہ صحت کی جانب سے ٹیکہ کاری کے اس کیمپ میں اقلیتی بہبود کے افسر محمد خالد بھی موجود رہے۔ ای ٹی وی بھارت سے اپنی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جس جوش و جذبے کے ساتھ یہاں کے لوگ ٹیکہ لے رہے ہیں، اس سے امید ہے کہ یہاں ایک دن میں 100 سے زائد لوگوں کو ویکسین لگ جائیں گے۔

وہیں ٹیکہ لگوانے والے شکیل احمد کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے ٹیکہ لگوانے کا حکم ہے اسی لئے انہوں نے بھی یہاں پہنچ کر اپنی حفاظت کے لئے ٹیکہ لگوایا ہے۔
واضح رہے کہ ویکسنیشن کو فروغ دینے کے لئے مدرسہ فیض العلوم سمیت رامپور کے 57 مقامات پر ٹیکہ کاری کے کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ جہاں اب تک تقریباً 46 ہزار نوجوانوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.