ETV Bharat / state

اترپردیش: تنظیم اتحاد ملت کی کل جماعتی میٹنگ منعقد

میٹنگ کا مقصد عام انتخابات میں مسلم ووٹرز کو بیدار کرنے کے لئے محلہ اور وارڈ وائز کمیٹیوں کو تشکیل دینا تھا۔

tanzeem-ithad-e-millat
author img

By

Published : Mar 3, 2019, 2:56 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں آج تنظیم اتحاد ملت کی جانب سے ایک میٹنگ کا اہتمام ہوا، جس میں ۤآنے والے انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تنظیم اتحاد ملت کی کل جماعتی میٹنگ

میٹنگ میں گذشتہ دنوں رامپور کے رتن پورہ گاوں میں مسجد کی مذموم حرکت کرنے والے شرپسندوں کو سزا دلوانے کے لیے احتجاجی مارچ اور ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔

تنظیم اتحاد ملت کے کوآرڈینیٹر نومان غازی کا کہنا ہے کہ 'ابھی تک مسجد کی بے حرمتی کرنے والے شرپسند عناصر کو پولیس گرفتار نہیں کر سکی۔ اسے پولیس کی لاپرواہی کہے یا کچھ اور'۔

یہ میٹنگ تنظیم اتحاد ملت کے صدر، حافظ شاہ جمال کے دفتر پر ہوئی، جس میں تنظیم کے کئی ممبران نے شرکت کی۔

Intro:بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں آج تنظیم اتحاد ملت کی جانب سے ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں محلہ وائز کمیٹیوں کی تشکیل اور ساتھ ہی گذشتہ دنوں رامپور کے ایک دیہات رتن پورہ گاوں میں مسجد کی آتشزنی کی مذموم حرکت کرنے والے شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنوانے کے لئے احتجاجی مارچ اور ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔

Body:وی او۔۱
رامپور میں مسلم جماعتوں کی نمائندہ تنظیم، تنظیم اتحاد ملت نے آج درگاہ حافظ شاہ جمال اللہ واقع اپنے صدر دفتر پر کل جماعتی میٹنگ بلائی۔ جہاں ملت سے متعلق کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرکے کچھ منصوبے بھی مرتب کئے گئے۔ اس موقع پر میٹنگ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ایڈووکیٹ ۔۔ نے کہا کہ آج کی اس میٹنگ کا مقصد عام انتخابات میں مسلم ووٹرز کو بیدار کرنے کے لئے محلہ اور وارڈ وائز کمیٹیوں کو تشکیل دینا تھا اور ساتھ ہی رتن پورہ شمالی کی مسجد میں آتش زنی کے واقعہ پر تبادلہ خیال کرکے آئندہ کی حکمت عملی تیار تیار کرنا تھا۔
بائٹ: ایڈووکیٹ ۔۔
وی او۔۲
واضح رہے کہ اس نمائندہ تنظیم کی اہم جماعتوں میں جماعت اسلامی، جمیعت علماء، مجلس اتحاد المسلیمین اور ایس آئی او سرفہرست ہیں۔ اس موقع پر رتن پورہ واقعہ پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم اتحاد ملت کے کوآرڈینیٹر نومان غازی نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ۱۵ دن گزرجانے کے بعد بھی ابھی تک مسجد کی بے حرمتی کرنے والے شرپسند عناصر کو پولیس ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی۔ انہوں نے پولیس پر جانب داری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ رتن پورہ کے نزدیک واقع عظیم میں اب سے دو دن پہلے مندر میں لائڈ اسپیکر اور دیگر سامان کی چوری کا واقعہ پیش آیا تھا لیکن پولیس نے پوری مستعدی کے ساتھ ان چوروں کو پکڑنے کا دعویٰ ہے جبکہ مسجد والا معاملہ کو تقریباً ۱۵ دن سے زائد گزر چکے ہیں لیکن نہ تو پولیس نے اس معاملے میں ابھی تک کسسی کو گرفتار کیا ہے اور نہ اس معاملے کی کوئی نشاندہی کی گئی ہے۔
نومان غازی، کوآرڈینیٹر، تنظیم اتحاد ملت

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.