ETV Bharat / state

Shahrukh Arrested from Rajasthan: انعامی ملزم شاہ رخ راجستھان سے گرفتار

author img

By

Published : Jul 7, 2022, 9:36 PM IST

اتراکھنڈ ایس ٹی ایف نے اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے انعامی ملزم شاہ رخ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سنہ 2018 میں شاہ رخ ہریدوار کے کنکھل اور کلیر میں اپنی گینگ کے ساتھ ڈکیتی کی ایک بڑی واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ Dacoit Shahrukh arrested from Rajasthan

Shahrukh arrested from Rajasthan
انعامی ملزم شاہ رخ راجستھان سے گرفتار

دہرادون: شاہ رخ کو اتراکھنڈ ایس ٹی ایف نے راجستھان کے ٹونک علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ شاہ رخ پر 25 ہزار کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ پولیس شاہ رخ کو ایک گینگ کا سربراہ بتا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق شاہ رخ کی گرفتاری کے ساتھ ہی اس کی پوری گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کئی ریاستوں کی پولیس کافی عرصے سے شاہ رخ کی تلاش میں تھی۔ اتراکھنڈ ایس ٹی ایف کے مطابق شاہ رخ نے شمالی بھارت کی کئی ریاستوں میں اپنی گینگ کے ساتھ ڈکیتی جیسی متعدد وارداتیں انجام دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی ریاستوں کی پولیس کافی عرصے سے شاہ رخ کی تلاش میں تھی۔

اسی سلسلے میں سنہ 2018 میں ہریدوار کے کنکھل اور روڑکی کے کلیر علاقے میں اپنے گینگ کے ساتھ ایک بڑی ڈکیتی کو انجام دینے کے بعد شاہ رخ کی تلاش جاری تھی۔ شاہ رخ کے خلاف ہریدوار کے کنکھل پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 395 اور پولیس اسٹیشن کالیر میں دفعہ 395/397 کے تحت مقدمات درج ہیں۔

شاہ رخ کا تعلق اصل میں تھانہ مناتھر ضلع، مراد آباد، اتر پردیش سے ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر اتراکھنڈ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے راجستھان پولس سے رابطہ کیا اور ٹونک علاقے میں محاصرہ کرکے شاہ رخ کو گرفتار کرلیا۔ فی الحال اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر ہریدوار لانے اور عدالت میں پیش کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Seven Years Old Girl Raped by Minors : دو نابالغ بچوں کی سات سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.