ETV Bharat / state

Smack Smuggler Arrested یو پی کا اسمیک اسمگلر گرفتار - اسمگلر گرفتار

پولیس سپرنٹنڈنٹ ہربنش سنگھ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے ایک حصے کے طور پر پولیس اور ایس او جی ٹیم کو یوپی کے بریلی سے بڑی مقدار میں اسمیک کی اسمگلنگ کی اطلاع ملی تھی

اسمگلر گرفتار
اسمگلر گرفتار
author img

By

Published : Feb 5, 2023, 4:33 PM IST

نینی تال، اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کی ہلدوانی پولیس نے اتر پردیش کے ایک اسمیک اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کی اسمیک برآمد کی ہے۔ ملزم عرصہ دراز سے اسمگلنگ میں ملوث تھا۔اتوار کو ہلدوانی میں اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ ہربنش سنگھ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے ایک حصے کے طور پر پولیس اور ایس او جی ٹیم کو یوپی کے بریلی سے بڑی مقدار میں اسمیک کی اسمگلنگ کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد نینی تال ضلع کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور ڈویزن پولیس کو متحرک کردیا گیا۔

ایس او جی نے منشیات کے اسمگلروں پر مسلسل نظر رکھی۔ گزشتہ روز اسے منشیات اسمگلر کی آمد کی اطلاع ملی۔ اس کے ساتھ ہی ایس او جی اور کاٹھ گودام پولیس متحرک ہوگئی اور سب انسپکٹر فیروز عالم کی قیادت میں ہفتہ کو کاٹھ گودام کے بیلوال کمپلیکس کے نزدیک منشیات فروش کو پکڑنے کے لیے جال بچھا دیا گیا۔ملزم سریش موریہ رہائشی 258، اشوک نگر، پی او منی ناتھ، پی ایس سبھاش نگر، ضلع بریلی، یوپی آسانی سے پولیس کے جال میں پھنس گیا۔ ملزم کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے 138 گرام اسمیک برآمد کر ہوئی ہے۔ برآمد ہونے والی اسمیک کی مالیت لاکھوں میں بتائی گئی ہے۔

ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ وہ کافی عرصے سے بریلی سے بڑی مقدار میں اسمک لا کر کاٹھ گودام اور پہاڑی علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ پولیس کو ملزم سے پوچھ گچھ میں اہم معلومات ملی ہیں۔ پولیس ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تصدیق کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کی مجرمانہ تاریخ کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Police Arrest Cattle Smugglers: نوئیڈا میں مویشی اسمگلر گرفتار

یواین آئ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.