ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے سابق رکن اسمبلی اور ایس پی رہنما حاجی یوسف انصاری نے اردو ٹیچرز بھرتی معاملے پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔
4000 اردو اسسٹنٹ ٹیچرز کورٹ سے بھی مقدمہ جیت چکے ہیں۔ اس کے بعد بھی اردو ٹیچر کی بھرتی نہیں کی جا رہی ہے۔ یہ حکومت اردو تعلیم کو فروغ دینا نہیں چاہتی جبکہ ریاست اترپردیش میں اردو کو دوسری زبان کا درجہ حاصل ہے۔
سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حاجی یوسف انصاری نے کہا کہ اگر اس بھرتی کو جلد از جلد پورا نہیں کیا گیا تو ٹیچروں کی بھرتی کے لیے آواز بلند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اردو ٹیچر کی بھرتی کرنے میں فرقہ پرستی کر رہی ہے ان اردو ٹیچر کی بھرتیوں کو لے کر میں وزیراعلی یو گی ادتیہ ناتھ کو لیٹر لکھوں گا کہ 4000 ٹیچرز کی بھرتی جلد کی جائے۔
ایک G.O میں 16460 اسسٹنٹ ٹیچروں کی بھرتی نکالی گئی تھی 12460 اسسٹنٹ ٹیچروں کی بھرتی کرنے کے بعد 4000 اردو ٹیچر کی بھرتی نہیں کی گئی یہ حکومت کی نا انصافی ہے حکومت کو انصاف کرنا چاہیے۔ اس کے لیے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھوں گا اور جلد ان بھرتیوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کروں گا۔