ETV Bharat / state

جونپور امیر جماعت کی کورنٹائن سینٹر میں موت - اتر پردیش

کورونا وائرس کو بھارت میں مذہبی رنگ جلد ہی دے دیا گیا تھا۔ تبلیغی جماعت کو کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مانا گیا۔ وہیں جونپور کے امیر جماعت کی موت کورنٹائن سنٹر میں ہو گئی۔

جونپور امیر جماعت کی کورنٹائن سینٹر میں موت

author img

By

Published : May 6, 2020, 4:41 PM IST

اتر پردیش کے ضلع جونپور کے تبلیغی جماعت کے امیر نسیم احمد کا انتقال گزشتہ شب رات کو ہو گیا۔ ان کی طبیعت پہلے سے ہی خراب تھی۔ رات میں اچانک زیادہ طبیعت بگڑنے کے بعد پرساد کالج جسے عارضی طور پر جیل اور کورنٹائن سینٹر بنایا گیا ہے، وہیں دیر رات موت ہوگئی۔

جونپور امیر جماعت کی کورنٹائن سینٹر میں موت

قابل ذکر ہے کہ جونپور میں کچھ تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگ ملے تھے۔ ان کے ساتھ نسیم احمد کو پولیس نے "چھپے ہونے" کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا۔

امیر جماعت نسیم احمد کے رشتےدار شعیب نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ گرفتاری کے بعد ان کے اوپر سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا۔ کورنٹائن کے دوران نسیم احمد کو پرساد کالج میں بنی عارضی جیل میں رکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ نسیم احمد پہلے سے ہی بیمار تھے۔ جیل میں رہنے کے دوران انہیں ہارٹ اٹیک آیا، جس کے بعد علاج کے لیے وارانسی بھیجا گیا۔ میں بھی اُن کے ساتھ وہاں گیا تھا اور دو پولیس اہلکار بھی ہمارے ساتھ گئے ہوئے تھے۔

وہاں سے آنے کے بعد دوبارہ انہیں اٹیک پڑ گیا، جس کے بعد جونپور ضلع ہسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا۔ضلع ہسپتال کے ڈاکٹر "کے کے پانڈے" نے بتایا کہ مجھے اس کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے، جنہیں لیا گیا تھا، اُن کی پہلے ہی موت ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.