ETV Bharat / state

یوپی ایس ٹی ایف نے ابوسالم کے ساتھی کو گرفتار کیا

اترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس (یوپی ایس ٹی ایف) کی نوئیڈا یونٹ نے تھانہ سیکٹر 20 سے ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ابوسالم اور خان مبارک کے ساتھی گجیندر سنگھ کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یوپی اسپیشل ٹاسک فورس نے ابو سلیم کے ساتھی کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 1:18 PM IST

ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ابوسالم اور خان مبارک کے قریبی ساتھی کو اترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس کی نوئیڈا یونٹ نے نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر 20 کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2014 میں گجیندر سنگھ نے دہلی میں جائیداد کے معاملے میں ایک شخص سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپئے لوٹ لیے تھے جسے مانگے جانے پر خان مبارک کے ذریعہ نوئیڈا کے سیکٹر 18 میں اس شخص پر حملہ بھی کروایا گیا تھا۔

یوپی اسپیشل ٹاسک فورس نے ابو سلیم کے ساتھی کو گرفتار کیا

یوپی ایس ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ابوسالم کا این سی آر میں جائیداد خریدنے کا کام بھی گجیندر سنگھ ہی کرتا ہے۔ گجیندر ابوسالم کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہے۔

گجیندر سنگھ نوئیڈا 20 کا رہائشی ہے۔ گجیندر اپنا خوف دکھا کر لوگوں سے پیسے لوٹنے اور وصولی کا کام کرتا ہے۔

سنہ 2014 میں گجیندر نے دہلی کے ایک کاروباری سے پراپرٹی کے نام پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپئے لوٹ لیے اور جب پیسے واپس کرنے کا دباؤ پڑنے لگا تو خان مبارک کے ایک شوٹر سے سیکٹر 18 میں کاروباری پر حملہ کرایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.