بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کا واقعہ ضلع گونڈا کے سرائیا گاؤں پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق سنجے شکلا نامی ملزم شراب کا عادی ہے، اس نے شراب خریدنے کےلیے ماں سے رقم کا مطالبہ کیا، رقم دینے سے انکار پر غصہ میں آکر والدہ کو چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا۔
متوفی کے پوترے ششانک مشرا نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ششانک نے پولیس کو بتایا کہ سنجے روزانہ نشہ کی حالت میں گھر آتا اور اس کی بیوی کو پیٹتا تھا جس کے بعد وہ اپنے میکے چلی گئی۔
متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔