اترپردیش ایڈیشنل الیکشن کمیشن آفیسر برہم دیو کمار تیواری نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے پانچوں مرحلے میں پرامن طریقے سے پولنگ ہوئی۔ UP Fifth Phase Polling was Peaceful
گذشتہ انتخابات کے مقابل اس بار ڈیڑھ فیصد پولنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کے مقابل اس بار ووٹرز کی تعداد زیادہ تھی اس اعتبار سے کثیر تعداد میں لوگوں نے پولنگ میں حصہ لیا ہم ان کے شکر گزار ہیں جس میں میں ریاست کے سبھی الیکشن آفیسرز کی کوشش اور بیداری مہم کا اہم کردار رہا ہے۔ Election Officers Efforts on UP Election
انہوں نے کہا کی موجودہ انتخابات میں زیادہ تر ورچول بیداری مہم چلائی گئی کوویڈ وباء کا بھی اثر تھا اس کے باوجود اس قدر پولنگ حوصلہ کن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mayawati Criticizes Yogi: بی جے پی کو غیر مسلم مافیا نظر نہیں آتے، مایاوتی
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت پر اترپردیش الیکشن کمیشن سختی سے عمل کر رہا ہے اور غیرجانبدارانہ پولنگ کی جا رہی ہے آنے والے دونوں میں دو مرحلے کی پولنگ کی پوری تیاری مکمل کی جارہی ہے۔ سبھی حفاظتی انتظامات سمیت حساس پولنگ مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ای وی ایم سمیت ہر پہلو پر سختی سے نظر کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ پرتاب گڑھ کے کنڈا اسمبلی حلقے میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار گلشن یادوں پر پتھر چلے تھے اس کی شکایت درج ہوئی اور ایف آئی آر بھی درج ہوا اس پر فوری کارروائی بھی کی جارہی ہے اس طرح سے جو بھی شکایت آئی ہے اس پر فوری کارروائی کی گئی۔ اس طرح کی سبھی خبروں پر سختی سے نظر رکھی جا رہی ہے پولنگ مرکز پر حفاظت کے لیے خاص بندوبست بھی کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اب تک 1782 ایف آئی درج ہوئے ہیں اور 893081 لائسنسی ہتھیار جمع کرائے گئے ہیں۔