ETV Bharat / state

مسروقہ گاڑیوں سمیت چور گرفتار

سہارنپور علاقے کے فتح پور میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی، پولیس نے شاطر گاڑی چوروں کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے چوری کی دو کار اور 9 موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں، گرفتار شدہ چوروں کے دو دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے شاطر گاڑی چوروں کومسروقہ گاڑیوں سمیت کیا گرفتار

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 11:00 PM IST

اس سلسلے میں ایس پی دیہات ودیا ساگر مشر نے بتایا کہ فتح پور پولیس نے شاطر چور گروہ کے دو ارکان کو کار اور متعدد چوری کی موٹر سائیکلوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے جبکہ گروہ کے دو ارکان موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی سہارنپور دنیش کمار کی ہدایت پر چوروں کی گرفتاری کے لئے چلائی جارہی مہم کے تحت ایس پی دیہات ودیا ساگر مشر کی قیادت میں تھانہ فتح پور پولیس نے دو شاطر گاڑی چور مکرم ولد گلفام، عرفان ولد عثمان کو بہٹ کے فتح پور روڈ پر بند پڑے فارم ہاؤس سے رات کے وقت گرفتار کیا ہے۔

جن کے پاس سے پولیس نے دو کاریں اور 9موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں، جب کہ موقع سے ان کے دو دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس گینگ کے یہ ارکان اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سہارنپور ضلع میں ہی نہیں بلکہ دوسرے اضلاع میں بھی گاڑیاں چوری کرکے ان کی نمبر پلیٹ بدل کر سستی قیمتوں میں فروخت کردیا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایاکہ اس گروہ کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس ان کے پیچھے کافی دنوں سے لگی ہوئی تھی، گزشتہ رات پولیس کو یہ کامیابی ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.