ETV Bharat / state

امروہہ: خاتون کے کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ - امروہہ کے حسن پُور

امروہہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں ایک خاتون کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

امروہہ: خاتون کے کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 10:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے امروہہ کے حسن پور میں کورونا وائرس کی علامت ایک خاتون میں ملنے سے محکمہ صحت میں سنسنی پھیل گئی۔ محکمہ صحت کے افسروں نے آنا فانا میں خاتون کے گاؤں پہنچ کر خاتون کو آئسولشن وارڈ میں داخل کرایا، خاتون کے والد کے مطابق ایک ہفتہ قبل ہی ان کی بیٹی سویزرلینڈ سے آئی ہے۔ منگل کے دن بیٹی کو تیز بخار کے ساتھ کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف بتائی۔

امروہہ: خاتون کے کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ

خاتون کے والد نے اس کی اطلاع اسپتال انتظامیہ کو دی۔ کورونا وائرس کی علامت کی بات سن کر محکمہ صحت کے افسروں کے ہوش فاختہ ہو گئے۔

فوراً اس متاثرہ خاتون کے علاج ومعالجہ کیا گیا۔ ایمبولینس کے ذریعے لے کر آئے اور خاتون کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا۔ضلع اسپتال کے ڈاکٹر چرن سنگھ نے کہا کہ خاتون کو داخل کرلیا ہے ۔ سیمپل جانچ کے کے لئے علی گڈھ بھیجے گئے ہیں ۔رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے!دیر شام تک علی گڑھ سے بھیجے گئے سیمپل کی رپورٹ بھی آ گئی۔ جس میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔ رپورٹ آنے پر خاتون کے اہل خانہ نے راحت کی سانس لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.