ضلع بجنور کے تھانہ نجیب آباد کے ادیپور گاوں کے ساکن دیویندر کے شادی دس دن قبل گیتا نامی لڑکی سے ہوئی تھی ۔
شادی کے بعد دس دنوں تک دلہن گیتا اپنے سسرال میں رہی مگر دس دنوں کے بعد گیتاکا بھائی ودیگر رشتہ دار گیتا کے سسرال آئے اور اپنے کنبہ میں سڑک حادثہ کا بہانہ بنا کر گیتا کو مائیکا لے جانے کی ضد کرنے لگے۔
ادھر دیویندر کے والد اپنی بہو کو اسکے میکہ بھیجنے ہر راضی ہوگئے۔
دیویندر کے والد نے گیتا کے بھائی اور اس کے رشتہ داروں سے کہا کہ رات بھر قیام کریں۔صبح گیتا کو لے کر چلے جائیے۔
ادھر گیتا نے رات کا کھانا بنایا ۔اور اپنے رشتہ داروں کو مستثنی رکھتے ہوے اپنے سسرا والوں کو زہر آمیز کھانا کھلا دیا ۔
کھا نا کھانا کے بعد گیتا کے سسرال والے بیہوش ہو گئے ۔ اور گیتا اپنے ہی سسرال سے قیمتی زیورات چراکر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ فرار ہوگئی ۔
دیویندر کے والد کا کہنا ہے کہ جب اس نے اپنے فرزند کی شادی گیتا سے کی تھی تو سب کے چہرے پر مسرت عیاں تھیں ۔مگر گیتا کے اس حرکت سے اہل خانہ صدمہ سے دوچار ہیں ۔ کیونکہ ان کی زندگی بھر کی محنت پل بھر میں ختم ہو گئی ہے
دیو یندر کے والد نے اپنی مفرور بہو کے خلا ف مقدمہ درج کرایا ہے۔