ETV Bharat / state

اترپردیش اقلیتی کمیشن پر مدارس سے پیسہ وصول کرنے کا الزام - up minority commission

آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سیکرٹری وحید اللہ سعیدی نے اترپردیش اقلیتی کمیشن کے رکن پرویندر سنگھ پر بلاوجہ جانچ کے نام پر مدارس کو پریشان کرنے اور پیسہ وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اس کی شکایت وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے کرنے کی بات کہی ہے۔ وہیں، دوسری جانب اقلیتی کمیشن کے ممبر پرویندر سنگھ نے اپنے مدرسہ دورے پر صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈی ایم او کی جانب سے بلایا گیا تھا۔

اترپردیش اقلیتی کمیشن پر جانچ پڑتال کے نام پر مدارس سے پیسہ لینے کا الزام

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 3:27 PM IST

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے سبب آن لائن کلاسز کے ذریعہ تعلیم کا سلسلہ جاری ہے۔ مدارس میں ابھی بھی آن لائن کلاسز چل رہی ہیں۔ اترپردیش اقلیتی کمیشن کے ممبران مدارس کا دورہ کر کے جانچ پڑتال کر رہے ہیں کہ کلاسز کووڈ پروٹوکول کے مطابق ہو رہی ہیں یا نہیں۔ مدارس کے ذمہ داران اس بات سے نا خوش ہیں کہ جانچ کے نام پر انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سیکرٹری وحید اللہ سعیدی نے یو پی اقلیتی کمیشن کے ممبر پرویندر سنگھ پر جانچ کے نام پر مدارس اساتذہ کو پریشان کرنے اور پیسہ وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کام کئی سالوں سے ہو رہا تھا لیکن دو تین سال سے بند تھا۔

اترپردیش اقلیتی کمیشن پر جانچ پڑتال کے نام پر مدارس سے پیسہ لینے کا الزام
وحید اللہ سعیدی نے کہا کہ آج ہی اقلیتی کمیشن کے ممبر پرویندر سنگھ نے لکھنؤ کے الفردوس مدرسہ کا دورہ کیا اور اساتذہ سے بلاوجہ کے سوالات کیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا صرف مقصد یہ ہے کہ مدارس کے مدرسین کو ڈرا دھمکا کر ان سے پیسہ وصول کرنا ہے۔ اقلیتی کمیشن کو کسی بھی مدرسہ کی جانچ پڑتال کا کوئی حق نہیں ہے جب تک کہ مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار اس کی اجازت نہ دیں۔
وحید اللہ سعیدی نے کہا کہ مدارس کا استحصال کرنے کے لئے جانچ کی جاتی ہے۔ ہم وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے اس کی شکایت کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مدارس میں دخل اندازی فورا بند کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مدارس کی جانچ کا ذمہ ڈی ایم او اور مدرسہ بورڈ کے ذمہ داران کو ہے نہ کہ اقلیتی کمیشن کے ممبران کو۔ اس کے جواب میں اقلیتی کمیشن کے ممبر پرویندر سنگھ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈی ایم او بالیندو دیویدی نے بتایا کہ کورونا کے بعد مدارس کھلنے لگے ہیں۔ سبھی مدارس کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں، اسے دیکھنے کے لئے مدرسہ کا دورہ کرنے گئے تھے۔
پرویندر سنگھ نے کہا کہ مدرسہ پہنچ کر دیکھا تو پایا کہ آن لائن کلاسز چل رہی ہیں وہاں کوئی طالب علم نہیں ہے۔ لہذا کووڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میں نے مدرسہ اساتذہ سے بات چیت کی اور واپس آ گیا۔
اب کچھ لوگ مجھ پر الزام تراشی کر رہے ہیں وہ بھی غلط جانکاری پر، یہ میرے لۓ ناگوار بات ہے۔ میں تو یہ دیکھنے گیا تھا کہ بچوں کو سہولت فراہم ہو رہی یا نہیں لیکن مجھ پر غلط طریقے سے الزام لگایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.