ETV Bharat / state

UP Minorities Commission on Sacrifice یوپی اقلیتی کمیشن نے قربانی کے تعلق سے چیف سیکریٹری کو خط لکھا - یوپی اقلیتی کمیشن نے چیف سیکریٹری کو خط لکھا

یوپی اقلیتی کمیشن نے قربانی کے تعلق سے چیف سیکریٹری کو خط لکھ کر عیدالاضحیٰ کو پرامن طریقہ سے کرانے اور سہولیات مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے۔

یوپی اقلیتی کمیشن نے قربانی کے تعلق سے چیف سیکریٹری کو خط لکھا

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 6:01 PM IST

لکھنؤ: قربانی کے ایام بالکل قریب ہیں۔ اس سلسلے میں اتر پردیش اقلیتی حقوق کمیشن نے چیف سیکرٹری، داخلہ امور کے سکریٹری و ترقیاتی محکمہ اور اتر پردیش انتظامیہ کو ایک مکتوب لکھ کر عید الاضحیٰ اور قربانی کو پرامن طریقے سے منعقد کرانے و سہولیات مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے۔ یوپی اقلیتی کمیشن نے چیف سیکریٹری کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ قربانی متعین مقامات پر ہی کی جائے، صاف صفائی کے لیے خاص انتظامات کیے جائیں، قربانی کے جانوروں کے باقیات کو میونسپل کارپوریشن کی صاف و صفائی والی گاڑیوں کے ذریعے مناسب مقامات پر ہی رکھی جائیں۔

18850404
یوپی اقلیتی کمیشن نے قربانی کے تعلق سے چیف سیکریٹری کو خط لکھا

یہ بھی پڑھیں:

عیدالاضحیٰ کے تینوں دن یعنی 29-30 جون اور ایک جولائی کو پابندی کے ساتھ شہری علاقوں میں پانی کی سپلائی اور بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائی جائے۔ دن میں تین بار پانی کی سپلائی کی جائے۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ کسی بھی صورت میں ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کی جائے۔ عید الاضحیٰ کی نماز صرف عید گاہ کے اندر یا مسجد کے احاطے ہی میں پڑھی جائے۔ سڑکوں پر نماز ہرگز ادا نہ کی جائے۔ مسجد کے ارد گرد حفاظتی اہلکار کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ قربانی کسی بھی صورت میں کھلے میں نہ کی جائے یعنی عوامی مقامات پر نہ کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.