ETV Bharat / state

UP Road Accident میرٹھ اور علی گڑھ میں سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موت، متعدد زخمی - many died in meerut ROAD ACCIDENT

میرٹھ میں ایک تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر شادی کے منڈپ میں لوگوں کو روند دیا۔ اس حادثے میں دولہے سمیت اس کے تین رشتے داروں کی موت ہو گئی جب کہ چھ باراتی زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ وہیں علی گڑھ میں بھی ایک سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔

UP Road Accident
UP Road Accident
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 10:33 AM IST

میرٹھ/علی گڑھ: بدھ کو یوپی کے دو اضلاع میں ہوئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں 6 افراد کی موت ہو گئی اور متعدد زخمی ہو گئے۔ میرٹھ کے جانی تھانہ علاقے میں ایک تیز رفتار کار نے شادی ہال کے باہر بارات کو روند دیا۔ اس حادثے میں دولہا سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی 6 باراتی زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ علی گڑھ میں سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور دو لوگ زخمی ہو گئے۔

دراصل جانی تھانہ علاقہ کے سیسولا خورد گاؤں کے رہنے والے پربھات چودھری کی شادی کی تقریب دیر رات چل رہی تھی۔ پربھات کی شادی کی تقریب کیتھولی گاؤں کے دھیر سنگھ کی بیٹی پریا کے ساتھ شادی ہال میں ہو رہی تھی۔ اس دوران شادی ہال کے سامنے شادی کی بارات نکل رہی تھی اور باراتی ڈی جے پر رقص کر رہے تھے۔ اسی دوران میرٹھ سے آنے والی ایک تیز رفتار کار باراتیوں کو کچلتے ہوئے ایک پل سے جا ٹکرئی۔ اس حادثہ میں جب کہ دولہا، اس کے بہنوئی وکاس ولد اومکار اور کزن ورون ولد روی کرن ساکن سیسولا خورد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ 6 باراتی زخمی ہوگئے۔ جلدی میں زخمی باراتیوں کو قریبی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اطلاع ملتے ہی جانی تھانے کے سی او برجیش سنگھ اور ایس او بھی موقع پر پہنچ گئے۔ دونوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اپنی جان گنوانے والا وکاس ایک کسان ہے، جب کہ ورون 12ویں جماعت کا طالب علم تھا۔ حادثے کے بعد شادی کا جشن غم و ماتم میں تبدیل ہو گیا۔ دولہا اور دلہن کے اہل خانہ بھی زخمیوں کی مدد میں شامل ہوئے۔ لوگوں نے گاڑی کے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی بھی کی۔ موقع پر موجود پولس نے گاؤں والوں کو سمجھا کر قابو کیا۔ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

جانی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر راجیش کمبوج نے بتایا کہ شدید زخمی مہیندر (40) کی بھی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ جانی تھانہ انچارج نے بتایا کہ مہیندر اصل میں بلند شہر ضلع کا رہنے والا تھا، جو غازی آباد سے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کا ڈرائیور ہاپوڑ ضلع کا رہنے والا ہے، جو اس وقت جانی ٹاؤن میں رہتا ہے۔ ڈرائیور بٹو دیگر چار لوگوں کے ساتھ ٹاور سے متعلق کچھ سامان لے کر میرٹھ سے جانی قصبہ واپس آ رہا تھا۔ رانگ سائیڈ سے آتے ہوئے اس نے باراتیوں پر اچانک کار چڑھا دی جس کی وجہ سے یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ جانی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر راجیش کمبوج نے بتایا کہ ڈرائیور مہیندر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وہ زیر تفتیش ہے۔ ساتھ ہی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ انسپکٹر نے بتایا کہ ڈرائیور نشے میں نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: Three Died In Road Accident سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت

ادھر علی گڑھ کے اگلاس تھانہ علاقے میں مورانی چوکی ہست پور کے متھرا روڈ پر بدھ کو ایک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس میں دو افراد شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ اگلاس پولیس سٹیشن انچارج نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا۔ اگلاس پولیس اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ گاؤں مورنی چوکی ہست پور میں صبح سویرے ایک حادثہ ہوا۔ کار تیز رفتاری سے پیچھے سے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

مرنے والوں کے نام منوج (22) ولد موہن، نریندر (23) اور دھرمیندر (25) ولد بھگوان سنگھ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سندر (24) ولد بلویر سنگھ اور اجیت (25) ولد بھگوان سنگھ شدید زخمی ہیں۔ دونوں کا علاج جے این میڈیکل کالج میں کیا جا رہا ہے۔ گاڑی میں کل 5 افراد سوار تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے ناگلہ تال تھانہ ہاتھرس گیٹ ضلع ہاتھرس کے رہائشی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.