ETV Bharat / state

پانی کے تنازعہ پر نوجوان کا قتل

author img

By

Published : May 9, 2020, 1:32 PM IST

ضلع رامپور کے رتن پورہ شمالی گاؤں میں نالے کے پانی کے تنازعہ پر نوجوان کے قتل کرنے کی واردات کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی ہے ۔

پانی کے تنازعہ پر نوجوان کا قتل
پانی کے تنازعہ پر نوجوان کا قتل

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے عظیم نگر تھانہ علاقہ میں نالے کے پانی کے تنازعہ کے سبب ایک نوجوان کو چاقوؤں سے حملہ کرکے بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔اس سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فورس اور اعلی افسران بھی موقع پر پہنچے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال بھیج دیا ہے۔

پانی کے تنازعہ پر نوجوان کا قتل

اطلاع کے مطابق رتن پورا شمالی تھانہ عظیم نگر کا رہنے والے 22 سالہ مزمل اپنے پڑوسی سے نالے کے پانی کو لے کر جھگڑا ہو گیا تھا۔ اس پر سلیم اور اس کے ساتھی نے چاقوؤں سے حملہ کرکے مزمل اور اس کے بھائی کو شدید طور سے زخمی کردیا۔ دونوں کو فوری طور پر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے مزمل کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ مقتول کے بھائی مونث کی حالت نازک بتا ئی گئی ہے ۔ مہلوک ٹیلر کا کام کرتا تھا۔

قتل واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی ۔ گاؤں میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مہلوک کے اہل خانہ کی طرف سے چار لوگوں کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی گئی ہے ۔اس میں سلیم اس کے بھائی مقبول، ابوالحسن حسن اور مسیتا شامل ہیں ۔

ملزمین اور اس کے اہل خانہ گاؤں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ سی او سٹی نے بتایا کہ دو ملزمین کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاہم ابھی کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.