ETV Bharat / state

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کا امتحان فارم آن لائن دستیاب

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے امتحانات فارم آن لائن پر کرنے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ جن طلبا نے اب تک امتحان فارم نہیں بھرا ہے، وہ اسے پُر کر لیں گے۔

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کا امتحانات فارم آنلائن دستیاب

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 5:26 PM IST

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات فارم بھرے جانے کی تاریخ میں 9 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ 10 فروری تک کمپلیٹ فارم آن لائن منظور کئے جائیں گے۔

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کا امتحانات فارم آنلائن دستیاب

مدرسہ تعلیمی بورڈ کے اس قدم سے مدارس کے ذمہ دار راحت محسوس کر رہے ہیں۔ مدارس میں زیادہ سے زیادہ طلبا کے امتحانات فارم بھرنے کی مہم جاری ہے۔

مدارس کا پورا عملہ مل کر فارم بھرنے میں مصروف ہے۔ اگرچہ آن لائن فارم بھرنے میں مدارس عربیہ کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ان کی کوشش ہے کہ سو فیصد فارم پر کئے جائیں۔

مدرسہ کے کمپیوٹر آپریٹر کے مطابق ابھی تک تقریباً پچاس فیصد فارم ہی بھرے جاچکے ہیں۔

اس کی ایک وجہ انٹرنیت کی رفتار سست ہونا بھی ہے۔ ایسے طلبا کی بھی کافی تعداد ہے جو اینڈرائڈ فون نہ ہونے کی وجہ سے اپنے تعلیمی و دیگر دستاویزات جمع نہیں کر پا رہے ہیں۔

ذمہ داروں کے مطابق چونکہ مدراس کے بیشتر طلبا ہاسٹل میں رہ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں اور حکومت نے ابھی تک ہاسٹل کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے، اس وجہ سے مدارس میں درس و تدریس کا عمل بھی متاثر ہے اور امتحانات فارم بھرنے میں بھی مشکل پیش آرہی ہے۔

مدارس کے ذمہ داروں کے مطابق اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کو طلبا کے حق میں مزید راحت دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مؤ میں والی بال ٹورنامنٹ مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.