ETV Bharat / state

اترپردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات 12 فروری سے - کمیٹی تشکیل دی جائے گی

اترپردیش مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ مدرسہ بورڈ کے امتحانات 12 فروری سے شروع ہوں گے۔

اترپردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات 12 فروری سے
author img

By

Published : Nov 8, 2019, 1:29 PM IST

بورڈ میٹنگ میں ہوئے اہم فیصلے میں منشی مولوی، عالم کے امتحان میں پہلے جہاں 12 سے 13 پرچے ہوتے تھے، اب انہیں کم کر دیا گیا ہے۔

منشی و مولوی میں 6 اور عالم میں 5 پرچے ہوں گے، ریاضی کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

یوپی مدرسہ بورڈ کی میٹنگ میں 2020 کا امتحان کیلنڈر طے کیا گیا ہے ۔امتحان 12 فروری سے 28 فروری کے درمیان ہوں گے۔ رواں سال مدرسہ بورڈ کے امتحان بھی دیگر بورڈز کی مانند ہوں گے۔

مدرسہ بورڈ پورٹل سے جڑے دستاویز، مدارس و اساتذہ کی تعیناتی کی منظوری کا ڈیجیٹلائزیشن کیا جائےگا۔ وہیں مدارس کو پالیتھین و پلاسٹک سے پاک بنایا جائےگا۔

مدرسہ بورڈ کے ر جسٹرار آر پی سنگھ نے بتایا کہ مدارس میں ریاضی مضمون کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کے لیے کمیٹی (لازمین مضمون کمیٹی) تشکیل دئے جانے پر اتفاق ہوا ہے ۔ سی بی ایس ای ، آئی سی ایس ای سمیت دیگر بورڈوں کی طرح ہی مدرسہ بورڈ کے امتحانات منعقد ہوں گے۔

جس میں منشی و مولوی (سکینڈری ) میں 6 مضامین ہوں گے ، ایک مضمون اختیاری ہوگا، جبکہ عالم (سینئر سکینڈری ) میں اختیاری مضمون سمیت 5 مضامین ہوںگے۔

آر پی سنگھ نے مزید بتایا کہ ڈینگو، ملیریا، بخار جیسی بیماریاں محض گندگی کی وجہ سے ہورہی ہیں۔ لہذا ہم سب کا فریضہ ہے کہ مدارس کو بھی صاف ستھرا رکھا جائے۔

اسی لیے مدارس احاطہ کو پالیتھین و پلاسٹک سے پاک بنانے کے لیے ضروری کارروائی کی جائےگی۔

اترپردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات 12 فروری سے

اس کے علاوہ مدارس میں آبی تحفظ، شجرکاری، صحت و ماحولیات و سوچھتا وغیرہ کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ان کی تشہیر کے لیے ہورڈنگ و بینر لگانے کا بھی کام اس بر کیا جائے گا۔

عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ مدارس کے طلباء کھیل کود سے پوری طرح محروم رہتے ہیں۔ لہذا رجسٹرار نے کہا کہ ہم یہ بھی اقدامات اٹھائیں گے تاکہ وہاں کے بچے بھی کھیل کود میں آگئے آئیں۔

مدرسہ بورڈ کے پورٹل سے جڑی فائلیں، منظوری و تعلیمی ملازمین کی منظوری کے ریکارڈ کا ڈیجٹلائزیشن کرایا جائے گا۔ مدرسہ بورڈ کے دفاتر و احاطہ میں بنیادی سہولیات کی موجودگی، درجات کی رنگائی پوتائی، پردے ، فرنیچر کے انتظام و دیگر سہولیات کی موجودگی پر اتفاق رائے ہواہے۔

بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بتایا کہ اقلیتی سماج کے لیے حکومت کی جو بھی پالیسی ہوتی ہیں، اس کے لیے مدارس میں ہورڈنگس یا بینر لگا کر عوام کو بیدار کیا جائے گا تاکہ لوگ اسے دیکھ کر حکومت کی طرف سے دی جا تھی اسکیم کا فائدہ لے اور دوسروں تک بھی یہ بات پہنچائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.