پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ وشنپورا بزرگ گاؤں باشندہ رام اودھ ورما (65) کے چار بیٹے ہیں اور چاروں الگ۔الگ رہتے ہیں۔بڑے بیٹے کا الزام ہے کہ اس کا دوسرے نمبر کا بھائی سبھاش بدمعاش قسم کا ہے۔ دوسروں کے گھروں میں چوری کرنا، کھیت سے فصل کاٹ لے جانا جیسے غلط کام کرنے کے ساتھ ساتھ شراب پی کر کافی ہنگامہ مچاتا ہے۔
اطلاع ملتے ہی سبھاش وہاں پہنچا اور پیٹ پیٹ کر انہیں زخمی کردیا۔ جب وہ زخموں کی تاب نہ لاکر گر گئے اور سر پھوٹنے کی وجہ سے ان کا پورا جسم خون سے شرابور ہوگیا، تو سبھاش ان کو اسی حالت میں چھوڑ کرفرار ہوگیا۔
علاج کے لئے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق تحریری شکایت پر ملزم سبھاش کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور انکوائری کی جارہی ہے۔