ریاست اترپردیش کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے وارانسی کے سرکٹ ہاوس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولر پمپ کے مستحق کسانوں کی پہچان کے لیے ضروری اقدام کیے جا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ 31 مارچ سے پہلے کسانوں کو سنچائی کے لیے سولر پمپ دستیاب کرا دیے جائیں گے۔
شاہی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کی ترقی کے لیے بجٹ میں رقم مختص کی ہے۔ جس کا فائدہ اترپردیش کے کسانوں کو بھی ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت کسانوں کو سولر پمپ دینے کے لیے پہلے سے ہی کوساں تھی، لیکن پارلیمنٹ میں پیش بجٹ 2020۔2021 میں زرعی شعبے کے ترقی کے لیے کیے گئے تراکیب سے ریاستی حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گی اور کسانوں کو آگے بڑھانے کا وزیر اعظم کا خواب پورا ہوگا۔