ETV Bharat / state

اترپردیش حکومت نے وکاس معاملے کی جانچ سبکدوش جج کو سونپی

اترپردیش حکومت نے ہسٹری شیٹر وکاس دوبے معاملے کی جانچ کے لیے سبکدوش جج کی قیادت میں یک رکنی جانچ کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 6:47 PM IST

اتر پردیش حکومت نے وکاس معاملے کی جانچ سبکدوش جج کو سونپی

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ کانپور کے چوبے پور علاقے میں 2 جولائی کو چھاپہ مارنے گئی پولیس ٹیم پرحملے اور دس جولائی کو اس معاملے کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کی پولیس تصادم میں ہلاکت کے معاملے کی جانچ سبکدوش جج ششی کانت اگروال کی قیادت والی یک رکنی کمیشن کرے گا۔ کمیشن کا صدر دفتر کانپور میں ہوگا جو دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے دو اور تین جولائی کی شب آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کی مکمل جانچ کرے گا۔ اس کے علاوہ کمیشن 10 جولائی کو پولیس اور وکاس دوبے کے مابین ہونے والے تصادم کی بھی جانچ کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی کمیشن دو اور تین جولائی کے واقعہ اور 10 جولائی کے درمیان کی ہر جھڑپ کی بھی باریک بینی سے جانچ کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ کمیشن وکاس اور اس کے ساتھیوں کی پولیس اور دیگر محکموں یا افراد کے مابین تعلقات کی بھی چھان بین کرے گا اور آئندہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے اپنی تجاویز پیش کرے گا۔ کمیشن اس معاملے میں ریاستی حکومت کی طرف فراہم کیے گئے مخصوص دیگر نکات کی بھی جانچ کرے گا۔ کمیشن نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ سے دو ماہ کے اندر اپنی جانچ پوری کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.