ETV Bharat / state

لکھنؤ: کانگریس کی جانب سے خواتین کی حوصلہ افزائی - پرینکا گاندھی میڈل

عالمی یوم خواتین کے موقع پر اتر پردیش کانگریس نے اقلیتی طبقہ کی 150 خواتین کو 'پرینکا گاندھی میڈل' اور توصیفی سند سے نوازا۔

Encouragement of women by the Congress
Encouragement of women by the Congress
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 10:09 PM IST

اترپردیش کانگریس کے دفتر میں 'عالمی یوم خواتین' کے موقع پر اقلیتی سیل کی جانب سے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں 150 خواتین کو 'پرینکا گاندھی میڈل' اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔ ان میں کانگریس خواتین شعبہ کی نائب ریاستی صدر عروسہ رانا کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

خواتین کی حوصلہ افزائی
خواتین کی حوصلہ افزائی

اس موقع پر ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ 'کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں خواتین کے حقوق اور ان کے وقار کا ہمیشہ خیال رکھا۔ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی پرینکا گاندھی کی قیادت میں متعدد مسائل پر لڑائی لڑی گئی۔ ہاتھرس، سونبھدر، اعظم گڑھ سے اناؤ کی بیٹیوں کے لیے سڑک پر اتر کر ان کے لیے انصاف کی جدوجہد کی گئی۔'

خواتین کی حوصلہ افزائی
خواتین کی حوصلہ افزائی

اقلیتی سیل کے ریاستی چیئرمین شاہنواز عالم نے کہا کہ 'بی جے پی خواتین مخالف ہے۔ اسی لیے وہ آئین کی بھی مخالفت کرتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پرینکا گاندھی نے بی جے پی کی سازش کو بے نقاب کرنے کا کام کیا ہے۔2022 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس خواتین کی ہی مدد سے ریاست میں اقتدار میں آئے گی۔'

پروگرام کی کنوینر اقلیتی شعبہ کی نائب ریاستی چیئرمین ڈاکٹر شریا دھیمن چودھری کے علاوہ دیگر کانگریسی لیڈران موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.