ETV Bharat / state

Brajesh Pathak Visit Ghazipur غازی پور کے لوگ امید ہے کہ 2019 کی غلطی نہیں دہرائیں گے، پاٹھک - یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ نے غازی پور کا دورہ کیا

ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے غازی پور کے جکھانیاں اسمبلی کے علی پور مدرا میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے مودی حکومت کی گذشتہ نو سال کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ Brajesh Pathak rally in Ghazipur

امید ہے کہ 2019 کی غلطی نہیں دہرائیں گے غازی پور کے لوگ، پاٹھک

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 11:04 AM IST

غازی پور: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی حکومت حب الوطنی کے لئے کام کرتی ہے اور اس کے قول و فعل میں فرق نہیں ہے۔ پاٹھک نے غازی پور ضلع کے جکھنیا اسمبلی حلقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک لگاتار آگے بڑھ رہا ہے۔ ملک کے گنجلک مسائل کا تصفیہ ہو رہا ہے۔حکومت اپنے وعدوں کو پورا کررہی ہے۔ حکومت سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے افراد کے کام کررہی ہے۔ ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے جمعرات کو مذکورہ بالا باتیں کہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ترقی کی پہچان ہے اور 2019 اور 22 میں جو بھول ہوئی ہے وہ دوبارہ نہ ہو۔ سال 2024 میں بی جے پی کو کامیاب کریں اور مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنائیں۔ پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی پر لوگوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔ مودی نے کروڑوں ہم وطنوں کے خوابوں کو سچ کر دکھایا۔ شری رام مندر تعمیر ہو رہا ہے۔ کاشی کوریڈور کو مزین کیا گیا ہے۔ ہماری فوج دشمن ممالک کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ ہم دنیا کا پانچواں معاشی نظام بن چکے ہیں۔ ہر گھر جل، ہر گھر نل، غریبوں کو مفت اناج، بیت الخلا، مکان، بجلی، گیس سلنڈر مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Slams UP Govt بلیا میں 54 لوگوں کی موت کیلئے حکومت ذمہ دار، اکھلیش یادو

اتر پردیش میں بی جے پی حکومت یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں نئے ایام قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش ایس پی کے دور میں جرائم کی ریاست بن گیا تھا، اب یوگی راج کے دور میں یہ اتر پردیش بن گیا ہے۔ انارکی، کرپشن ختم ہوگئی، مجرم خوف سے کانپ رہے ہیں، یا بھاگ رہے ہیں۔ کاروباریوں کا اعتماد اتر پردیش کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کسانوں کو بجلی، پانی، سڑکیں، کھاد سب وقت پر مل رہا ہے۔ نئی ہائی وے ایکسپریس وے میٹرو آج اتر پردیش میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.