مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا ضلع مظفر نگرکے شکتیرتھ شکردیو آشرم میں استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ یوگی نے ضلع کو 242 کروڑ کی سکیموں کی سوغات دی۔ جلسے میں پارٹی کے اعلیٰ رہنما اور وزراء بھی موجود تھے۔
گزشتہ روز ہفتہ کو تقریباً 12:40 بجے وزیراعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ کا ہیلی کاپٹر ہیلی پیڈ پر اترا۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ یوگی اسٹیج پر پہنچے۔ جہاں پہلے مرکزی وزیر سنجیو بالیان، وزیر سواتنتر دیو سنگھ، ریاستی وزیر کپل دیو، ضلع صدر وجے شکلا نے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے پروگرام کے حوالے سے تیرتھ نگری کے شکدیو آشرم اور آس پاس کے علاقے کو بھگوا رنگ سے سجایا گیا تھا سڑک کے دونوں اطراف پھول لگائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی جلسہ عام کے پنڈال میں دس ہزار لوگوں کے بیٹھنے کا بھی انتظام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:CM Yogi On Officers لوگوں کی شکایت کو سنجیدگی سے لیں افسران، یوگی
مظفر نگر سے سکرتال روڈ پر ہفتہ کی صبح سے ہی بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی تھی جبکہ سی ایم یوگی کی آمد سے دو گھنٹے قبل چھوٹی گاڑیوں کو روک دیا گیا تھا۔ جلسہ گاہ میں جانے والے لوگوں کی گاڑیوں کو ہی جانے دیا گیا۔