ETV Bharat / state

آٹھ ضلع افسروں کو رینکنگ میں بہتری لانے کی ہدایات

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے کثیر المقاصد آٹھ اضلاع کے ضلع افسروں کو نیتی آیوگ کے معیار کے مطابق اپنی رینکنگ میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔

یوگی نے آٹھ ضلع افسروں کو رینکنگ میں بہتری لانے کی ہدایات دی
author img

By

Published : Jul 13, 2019, 12:06 PM IST

وزیر اعلیٰ جمعہ کی شام یہاں لوک بھون میں پردیش کے آٹھ کثیرالمقاصد اضلاع کے خدوخال تبدل کرنے کے تعلق سے ضلع افسروں اور متعلقہ حکام کے ساتھ ویڈیو كا نفرنس کے دوران حکام کو خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہر ماہ جائزہ لیں اور ٹھوس ایکشن پلان بناتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان سے متعلق اضلاع ملک میں رینکنگ کے معاملے میں اول 10 پر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں باقاعدگی سے اعداد و شمار کی درستگی کے ساتھ ڈیٹا فیڈنگ یقینی بنائی جائے۔
جس سے ضلع کی رینکنگ متاثر نہ ہو۔ انہوں نے جن آٹھ اضلاع کے بارے میں کہا، ان میں چتر کوٹ، بلرام پور،بہرائچ، سون بھدر، شراوستی، چندولی، سدھارتھ نگر اور فتح پور شامل ہیں۔
یو گی نے ان اضلاع پر نیتی آیوگ کی طرف سے دیے گئے چھ مخصوص شعبوں صحت اور تغذیہ، تعلیم، زراعت اور آبی وسائل، مالیاتی اشتراک ، ہنرمندی کے فروغ اور بنیادی ڈھانچے میں رینکنگ کے سلسلے میں حکام سے تفصیلی گفت و شنید کی اور انہیں ہدایات دی۔
انہوں نے کہا کہ بہرائچ، سدھارتھ نگر کی مجموعی رینکنگ میں کمی آئی ہے، جس پر توجہ دیے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلرام پور، شراوستی اور چترکوٹ، سون بھدر اور بہرائچ اضلاع کی مجموعی رینکنگ میں پہلے20 پائیدان میں رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ اضلاع کے افسر ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں تو بہتر نتائج آئیں گے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ان اضلاع سے متعلق ضلع افسران رینکنگ کے سلسلے میں مسلسل جائزہ لیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.