اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ٹوئٹ کرکے ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ میں سی بی آئی جانچ کی سفارش کرنے کی اطلاع دی۔
اطلاعات کے مطابق یوگی ادتیہ ناتھ نے پورے معاملہ کی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کرانے کی مرکزی حکومت سے سفارش کی ہے جبکہ دو روز قبل ہی اس معاملہ کی تحقیقات ایس آئی ٹی سے کرانے کا حکم دیا گیا اور گذشہ روز ایس آئی ٹی کی ٹیم نے ہاتھرس پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔
واضح رہے کہ متاثرہ خاندان اس سلسلہ میں عدالتی جانچ کی مانگ کر رہا ہے۔ متاثرہ خاندان یو پی پولیس کی جانب سے کی جارہی تحقیقات سے ناخوش ہے اور سی بی آئی تحقیقات کے بھی خلاف ہے۔